پنجگور(این این آئی) پاکستان پیپلزپارٹی مکران ڈویژن کے سیکرٹری آغا شاہ حسین نے کہا ہے کہ بارڈر کی مسلسل اور طویل بندش سے پنجگور سمیت بلوچستان بھر میں بے روزگاری ایک سنگین رخ اختیار کرگئی ہے اہل بلوچستان کے روزگار کا واحد زریعہ پاک ایران بارڈر ہے ایک ماہ سے اہلیاں پنجگور روزانہ سرکاری نوٹیفکیشن کی راہ تھک رہے ہیں تاکہ بارڈر لسٹ جاری ہوجائے اس کی بنیاد پر وہ بارڈر جاکر اپنے بچوں کے لیے دو وقت کی روٹی کا انتظام کرسکیں انہوں نے کہا کہ بلوچستان میں اس وقت روزگار کا اگرکوئی زریعہ ہے تووہ سرحدی روزگار ہے سرحدوں سے روزگار بند کرنے کی مثالی ائی سی یو میں پڑے مریض کی طرح ہے اگر آکسیجن ہٹادیا دیا جائے تو مریض گھٹ گھٹ کر مرجاتا ہے اسی طرح بارڈر کو مسلسل بند کرنا عام عوام کو بھوک وافلاس اور بے روزگاری کی کھائی میں دھکیل دینا ہے انہوں نے کہا کہ پیپلزپارٹی بارڈر کو مسلسل بند کرنے کی پالیسی کو عوام کا معاشی قتل عام سمجھتی ہے اور میں اس کی بھرپور مزمت کرتا ہوں اور حکومت وقت اور دیگر کنسرنڈ اداروں سے مطالبہ کرتا ہوں کہ خدارا عوام کی مشکلات کا ادراک کرکے سرحدی روزگار کو چلنے دیں اور بارڈر کو پبلک کے روزگار کے لیے فوری طور پر کھول دیا جائے تاکہ مجبور اور لاچار لوگ جو بارڈر پر محنت مزدوری کرکے بچوں کو دو وقت کی روٹی کھلانا چاہتے ہیں انکی مشکلات میں کمی آئے۔
مزید پڑھیں
Load/Hide Comments
تازہ ترین
- اللہ کے واسطے اب یہ اللہ کا واسطہ ختم کیا جائے
- ناجائز رزق سے پلی ہوئی اولاد
- مکران کے نوجوان بے پناہ صلاحیتوں کے حامل،انہیں اپنی صلاحیتوں کے اظہار کے لیے بہتر مواقع کی ضرورت ہے،سید تیمور شاہ
- ہنہ اوڑک میں دہشتگردی کے مسلسل واقعات صوبائی حکومت کی امن و امان برقرار رکھنے میں ناکامی کا واضح ثبوت ہیں، نیشنل پارٹی
- بلوچستان نیوٹریشن ڈائریکٹوریٹ کے زیر اہتمام، یونیسیف کے تعاون سے پیرینٹنگ منتھ سیمینار وآگاہی واک کا انعقادکیاگیا
- پارٹی نے اپنے قیام سے لیکر آج تک ہزارہ قوم میں سیاسی و جمہوری کلچر کے فروغ کیلئے کام کیا ہے،احمد علی کوہزاد
- 9 بے گناہ افراد کی لاشوں کی برآمدگی امن و امان کی سنگین ابتری اور شہریوں کے تحفظ میں ریاستی ناکامی کا انتہائی افسوسناک مظہر ہے،سینیٹر مولانا عبدالواسع
- بلوچستان کا رقبہ وسیع عریض ہونے کی وجہ سے دہشتگردی کی کاروائیوں میں نقصانات ہوتے ہیں،گورنر
- دہشت گردی کیخلاف جنگ میں شہداء کی عظیم قربانیاں قوم کا قیمتی سرمایہ ہیں۔ میر علی حسن زہری
- بزدل ہشت گرد عناصر اپنے مذموم مقاصد میں کبھی کامیاب نہیں ہوں گے۔ سینیٹر ثمینہ ممتاز زہری

