کوئٹہ(این این آئی)بلوچستان عوامی پارٹی کے بانی و سینیٹر سعیداحمد ہاشمی نے بلوچستان عوامی پارٹی کے انٹراپارٹی انتخابات میں نوابزادہ خالد مگسی کو مسلسل دوسریباعر صدر اور منظورکاکڑ کو جنرل سیکرٹری اور سردار محمد صالح بھوتانی کودوسری بارصوبائی صدر اوردیگر عہدیداروں کو منتخب ہونے پر مبارکباد دیتے ہوئے کہا ہے کہ پارٹی نے ان پر جس اعتماد کا اظہار کیا ہے وہ اس پر پورا اترنے کی ہرممکن کوشش کریں گی۔یہاں جاری ہونے والے ایک بیان میں سینیٹر سعید احمد ہاشمی نے کہا کہ بلوچستان عوامی پارٹی کے انٹراپارٹی انتخابات ایک احسن اقدام ہے جس سے پارٹی کے کونسلرز کو اپنی مرضی کی قیادت کے انتخاب کا موقع ملتا ہے۔ انہوں نے کہ بلوچستان عوامی پارٹی کے انٹرا پارٹی انتخابات میں پارٹی کے مرکزی اور صوبائی عہدیداروں کو مبارکباد دیتے ہوئے امید ظاہر کی ہے کہ بی اے پی کے نومنتخب عہدیداران بلوچستان عوامی پارٹی کو صوبے میں فعال اور منظم بنانے کیلئے اپنی تمام صلاحیتیں بروئے کار لائیں گے اور پارٹی نے ان پر جن اعتماد کا اظہارکیا ہے وہ اس پر پورا اتریں گی۔ انہوں نے کہا کہ بلوچستان عوامی پارٹی نے اپنے قیام سے لیکر آج تک صوبے کے عوام کے حقوق کیلئے ہر فورم پر آواز بلند کی ہے اورپارٹی انشاء اللہ آئندہ بھی اپنی آوازبلند کرتی رہے گی۔
مزید پڑھیں
Load/Hide Comments
تازہ ترین
- جب صحافی کرکٹ بورڈ کی رہنمائی کرتے تھے: ’کرکٹر‘ میگزین کے ایڈیٹر کی یادیں
- برازیل کی لورا کارڈوسو کی ایک اننگز میں نو وکٹیں، ٹی ٹوئنٹی میں تاریخ رقم کر دی
- سوریاونشی: والد کے ادھورے خواب کو پورا کرنے کی داستان
- تین ناکامیوں کے بعد سنجو سیمسن کی سینچری
- ’حکمت عملی بدلنے کی ضرورت‘: ستاروں سے بھری ممبئی انڈینز کی لگاتار تیسری ہار
- ہنگے کی ڈیبیو اوور میں تین وکٹیں، راجھستان کو پہلی شکست
- جب پاکستان کے لیے کبھی کھیلا ہی نہیں تو افسوس کیسا: سکندر رضا
- کیا میراڈونا کی موت غفلت کی وجہ سے ہوئی؟ نیا ٹرائل شروع
- متوقع شائقین میں کمی، فیفا ورلڈ کپ سے پہلے امریکی ہوٹل سستے: رپورٹ
- چین کے اے آئی نے ایک دہائی پرانا ریاضی کا مسئلہ حل کر لیا

