کوئٹہ(این این آئی)بلوچستان عوامی پارٹی کی خواتین ونگ کی مرکزی سیکرٹری جنرل و سابق رکن قومی اسمبلی روبینہ عرفان نے پارٹی سے استعفیٰ دینے کا اعلان کردیا۔ اتوار کو روبینہ عرفان کی جانب سے بلوچستان عوامی پارٹی کے مرکزی صدر نوابزادہ خالد مگسی کو لکھے گئے استعفے کے متن میں کہا ہے کہ مجھے بلوچستان عوامی پارٹی کیلئے کام کرنے کا اعزاز حاصل رہا ہے لیکن اب میرے ذاتی نظریات اور پارٹی کی سمت میں واضح تبدیلی آگئی ہے جس کی وجہ سے میں بی اے پی سے استعفیٰ دینے کا اعلان کرتی ہوں اس حوالے سے رابطہ کرنے پر روبینہ عرفان نے بی اے پی سے مستعفی ہونے کی تصدیق کرتے ہوئے بتایا کہ انہوں نے بلوچستان عوامی پارٹی سے استعفیٰ دیدیا ہے لیکن وہ بلوچستان اور یہاں کے عوام کیلئے ہمیشہ جدوجہد کرتی رہیں گی انہوں نے کہا کہ میرے اپنے اصول اور نظریات ہیں جن پر آج بھی قائم ہوں۔
مزید پڑھیں
Load/Hide Comments
تازہ ترین
- جب صحافی کرکٹ بورڈ کی رہنمائی کرتے تھے: ’کرکٹر‘ میگزین کے ایڈیٹر کی یادیں
- برازیل کی لورا کارڈوسو کی ایک اننگز میں نو وکٹیں، ٹی ٹوئنٹی میں تاریخ رقم کر دی
- سوریاونشی: والد کے ادھورے خواب کو پورا کرنے کی داستان
- تین ناکامیوں کے بعد سنجو سیمسن کی سینچری
- ’حکمت عملی بدلنے کی ضرورت‘: ستاروں سے بھری ممبئی انڈینز کی لگاتار تیسری ہار
- ہنگے کی ڈیبیو اوور میں تین وکٹیں، راجھستان کو پہلی شکست
- جب پاکستان کے لیے کبھی کھیلا ہی نہیں تو افسوس کیسا: سکندر رضا
- کیا میراڈونا کی موت غفلت کی وجہ سے ہوئی؟ نیا ٹرائل شروع
- متوقع شائقین میں کمی، فیفا ورلڈ کپ سے پہلے امریکی ہوٹل سستے: رپورٹ
- چین کے اے آئی نے ایک دہائی پرانا ریاضی کا مسئلہ حل کر لیا

