کوئٹہ(این این آئی)مرکزی تنظیم تاجران بلوچستان کے صدر سید عبدالقیوم آغا نے کہا ہے کہ تاجروں پرتشدد اور حبس بے جا میں رکھنے کے خلاف ارسلان ٹریڈنگ کمپنی کے مالک کے خلاف فوری طور پر کارروائی عمل میں لائی جائے اور کمپنی کا لائسنس منسوخ کیا جائے،رفیع اللہ آغا اور فرید داوی کا 22اپریل 2024ء سے روکا ہوا سامان فوری ریلیز کیا جائے بصورت دیگرمرکزی تنظیم تاجران بلوچستان سخت احتجاج پر مجبور ہوگی۔یہ بات انہوں نے اتوار کو چیئرمین حاجی خدائے دوست، حاجی شمس اللہ داوی، عصمت خان داوی، ترجمان کاشف حیدری،نائب صدر احسان الدین خلجی، حاجی موسیٰ جان خلجی،ملک خان ولی ناصر،صدر موبائل ایسوسی ایشن صدیق یوسفزئی،چیئرمین شکور لالاہ اوردیگر کے ہمراہ کوئٹہ پریس کلب میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہی۔عبدالقیوم آغا نے کہا کہ رفیع اللہ آغا اور فرید داوی کا قیمتی سامان جس میں گاڑیوں کے انجن اور پرزہ پاٹ گزشتہ ڈیڑھ سال کلیرنگ ایجنٹ حاجی امان اللہ جمالدینی ارسلان ٹریڈنگ کے پاس رکا ہوا ہے تاجر برادری نے تمام قانونی تقاضے پورے کردیئے ہیں مگر مذکورہ ایجنٹ جان بوجھ کر ضروری دستاویزات فراہم نہیں کررہا ہے جس سے سے تاجر شدید ذہنی اذیت میں مبتلا ہیں۔انہوں نے کہا کہ چندروز قبل تاجر اپنے قانونی حق کے تحت سامان ریلیز کروانے کیلئے گئے توانہی افراد نے اپنے پرائیویٹ گارڈز کے ہمراہ تاجروں کو نہ صرف یرغمال بناکر حبس بے جا میں رکھا بلکہ ان پر شدیدد تشدد بھی کیا جس کی باقاعدہ ایف آئی آر درج کرائی گئی ہے۔انہوں نے کہا کہ مرکزی تنظیم تاجران بلوچستان تاجروں پر تشد د اورانہیں حبس بے جا میں رکھنے کی شدید الفاظ میں مذمت کرتی ہے۔انہوں نے کہاکہ ہمارا مطالبہ ہے کہ تاجروں کا 22اپریل 2024سے روکا گیا سامان فوری ریلیز کیا جائے اور تاجروں پرتشدد اور حبس بے جا میں رکھنے پرارسلان ٹریڈنگ کمپنی کے کلیرنگ ایجنٹ حاجی امان اللہ جمالدینی کے خلاف قانونی کارروائی عمل میں لائی جائے اور کمپنی کا لائسنس فوری طور پر منسوخ کیا جائے بصورت دیگر مرکزی تنظیم تاجران پاکستان کوئٹہ سمیت بلوچستان میں سخت احتجاج پر مجبور ہوگی جس کی تمام ترزمہ داری متعلقہ حکام اور کلیرنگ ایجنٹ پر عائد ہوگی۔
مزید پڑھیں
Load/Hide Comments
تازہ ترین
- اللہ کے واسطے اب یہ اللہ کا واسطہ ختم کیا جائے
- ناجائز رزق سے پلی ہوئی اولاد
- مکران کے نوجوان بے پناہ صلاحیتوں کے حامل،انہیں اپنی صلاحیتوں کے اظہار کے لیے بہتر مواقع کی ضرورت ہے،سید تیمور شاہ
- ہنہ اوڑک میں دہشتگردی کے مسلسل واقعات صوبائی حکومت کی امن و امان برقرار رکھنے میں ناکامی کا واضح ثبوت ہیں، نیشنل پارٹی
- بلوچستان نیوٹریشن ڈائریکٹوریٹ کے زیر اہتمام، یونیسیف کے تعاون سے پیرینٹنگ منتھ سیمینار وآگاہی واک کا انعقادکیاگیا
- پارٹی نے اپنے قیام سے لیکر آج تک ہزارہ قوم میں سیاسی و جمہوری کلچر کے فروغ کیلئے کام کیا ہے،احمد علی کوہزاد
- 9 بے گناہ افراد کی لاشوں کی برآمدگی امن و امان کی سنگین ابتری اور شہریوں کے تحفظ میں ریاستی ناکامی کا انتہائی افسوسناک مظہر ہے،سینیٹر مولانا عبدالواسع
- بلوچستان کا رقبہ وسیع عریض ہونے کی وجہ سے دہشتگردی کی کاروائیوں میں نقصانات ہوتے ہیں،گورنر
- دہشت گردی کیخلاف جنگ میں شہداء کی عظیم قربانیاں قوم کا قیمتی سرمایہ ہیں۔ میر علی حسن زہری
- بزدل ہشت گرد عناصر اپنے مذموم مقاصد میں کبھی کامیاب نہیں ہوں گے۔ سینیٹر ثمینہ ممتاز زہری

