تربت(این این آئی) سابق وفاقی وزیر، سیاسی رہنما اور بلوچستان عوامی پارٹی کی نومنتخب خواتین ونگ کی مرکزی صدرزبیدہ جلال نے کہا ہے کہ بی اے پی عوامی خدمت کرنے پر یقین رکھتی ہے، پارٹی میں ورکر اور قیادت میں کوئی فرق نہیں، بی اے پی کی پارٹی قیادت نے صوبے کے عوام کی خدمت کی ہے اور متعدد ترقیاتی منصوبے شروع کئے ہیں۔ ان خیالات کااظہار انہوں نے ا پنے جاری کردہ بیان میں کیا۔انہوں نے کہا کہ پارٹی نے خواتین کے لئے پہلے بھی کام کیا ہے، آئندہ بھی خواتین کو اولین ترجیح دی جائے گی، صوبے کی خواتین پارٹی میں شامل ہوں، انہیں پارٹی میں خوش آمدید کہا جائے گا۔انہوں نے کہا کہ آنے والے عام انتخابات میں بلوچستان عوامی پارٹی بھرپور حصہ لے کر کامیابی حاصل کرے گی۔انہوں نے کہا کہ ہمارا مقصد عوامی خدمت اور ان کے مسائل حل کرناہے، ماضی میں ہمارے کام کسی سے ڈھکے چھپے نہیں۔ انہوں نے کہا کہ آئندہ بھی موقع ملا تو عوامی خدمت کا سلسلہ اسی طرح جاری رکھیں گے۔انہوں نے کہا کہ بی اے پی قیادت نے ہمیشہ بلا رنگ ونسل اور قوم کیلئے عوامی خدمت کو اپنی اولین ترجیح سمجھا ہے، بی اے پی نے اپنے دور میں صوبے کے لئے بہت سارے ترقیاتی منصوبے پایہ تکمیل کو پہنچائے ہیں،آئندہ بھی پارٹی وفاق کے ساتھ مل کر صوبے کی ترقی وخوشحالی کے لئے ا قدامات اٹھائے گی۔
مزید پڑھیں
Load/Hide Comments
تازہ ترین
- اللہ کے واسطے اب یہ اللہ کا واسطہ ختم کیا جائے
- ناجائز رزق سے پلی ہوئی اولاد
- مکران کے نوجوان بے پناہ صلاحیتوں کے حامل،انہیں اپنی صلاحیتوں کے اظہار کے لیے بہتر مواقع کی ضرورت ہے،سید تیمور شاہ
- ہنہ اوڑک میں دہشتگردی کے مسلسل واقعات صوبائی حکومت کی امن و امان برقرار رکھنے میں ناکامی کا واضح ثبوت ہیں، نیشنل پارٹی
- بلوچستان نیوٹریشن ڈائریکٹوریٹ کے زیر اہتمام، یونیسیف کے تعاون سے پیرینٹنگ منتھ سیمینار وآگاہی واک کا انعقادکیاگیا
- پارٹی نے اپنے قیام سے لیکر آج تک ہزارہ قوم میں سیاسی و جمہوری کلچر کے فروغ کیلئے کام کیا ہے،احمد علی کوہزاد
- 9 بے گناہ افراد کی لاشوں کی برآمدگی امن و امان کی سنگین ابتری اور شہریوں کے تحفظ میں ریاستی ناکامی کا انتہائی افسوسناک مظہر ہے،سینیٹر مولانا عبدالواسع
- بلوچستان کا رقبہ وسیع عریض ہونے کی وجہ سے دہشتگردی کی کاروائیوں میں نقصانات ہوتے ہیں،گورنر
- دہشت گردی کیخلاف جنگ میں شہداء کی عظیم قربانیاں قوم کا قیمتی سرمایہ ہیں۔ میر علی حسن زہری
- بزدل ہشت گرد عناصر اپنے مذموم مقاصد میں کبھی کامیاب نہیں ہوں گے۔ سینیٹر ثمینہ ممتاز زہری

