کوئٹہ(این این آئی)وفاقی محتسب کے حکم پر درخواست گزار نیک محمد کو گیس کے بل میں 378000 روپے کا ریلیف فراہم کروا دیا گیا۔درخواست گزار نیک محمد نے بتایا کہ ان کو SSGCL کی جانب سے غیر معمولی بل موصول ہوا۔انہوں نے بتایا کہ وہ ایک غریب خاندان سے تعلق رکھتے ہیں اور ان میں اتنی سکت نہیں کہ وہ یہ غیر معمولی بل جمع کروا سکے جو کہ سراسر متعلقہ محکمے کی سے ناانصافی ہے۔لہذا، انہوں نے بل کی درستگی کے لیے متعلقہ دفتر کے چکر کاٹے لیکن سب بے سود ان کی کوئی شنوائی نہ ہو سکی۔لہذا مجبور ہو کر انہوں نے وفاقی محتسب کوئٹہ سے رجوع کیا۔اور متعلقہ محکمے کی عدم توجہی اور تاخیر کے خلاف درخواست جمع کروائی۔درخواست موصول ہوتے ہی وفاقی محتسب نے متعلقہ محکمے کو طلب کر کے کیس کی بروقت سماعت شروع کی۔سماعت کے دوران متعلقہ محکمہ کوئی تسلی بخش جواب نہ دے سکا۔لہذا وفاقی محتسب نے احکامات جاری کیے کہ درخواست گزار کے بل کی درستگی جلد کی جائے۔احکامات موصول ہوتے ہی متعلقہ محکمے نے درخواست گزار کے بل کی درستگی کر دی جس سے درخواست گزار کو گیس بل میں 378000 روپے کا ریلیف فراہم ہوا۔اس بروقت اور منصفانہ فیصلے پر درخواست گزار نے وفاقی محتسب کا شکریہ ادا کیا۔
مزید پڑھیں
Load/Hide Comments
تازہ ترین
- اللہ کے واسطے اب یہ اللہ کا واسطہ ختم کیا جائے
- ناجائز رزق سے پلی ہوئی اولاد
- مکران کے نوجوان بے پناہ صلاحیتوں کے حامل،انہیں اپنی صلاحیتوں کے اظہار کے لیے بہتر مواقع کی ضرورت ہے،سید تیمور شاہ
- ہنہ اوڑک میں دہشتگردی کے مسلسل واقعات صوبائی حکومت کی امن و امان برقرار رکھنے میں ناکامی کا واضح ثبوت ہیں، نیشنل پارٹی
- بلوچستان نیوٹریشن ڈائریکٹوریٹ کے زیر اہتمام، یونیسیف کے تعاون سے پیرینٹنگ منتھ سیمینار وآگاہی واک کا انعقادکیاگیا
- پارٹی نے اپنے قیام سے لیکر آج تک ہزارہ قوم میں سیاسی و جمہوری کلچر کے فروغ کیلئے کام کیا ہے،احمد علی کوہزاد
- 9 بے گناہ افراد کی لاشوں کی برآمدگی امن و امان کی سنگین ابتری اور شہریوں کے تحفظ میں ریاستی ناکامی کا انتہائی افسوسناک مظہر ہے،سینیٹر مولانا عبدالواسع
- بلوچستان کا رقبہ وسیع عریض ہونے کی وجہ سے دہشتگردی کی کاروائیوں میں نقصانات ہوتے ہیں،گورنر
- دہشت گردی کیخلاف جنگ میں شہداء کی عظیم قربانیاں قوم کا قیمتی سرمایہ ہیں۔ میر علی حسن زہری
- بزدل ہشت گرد عناصر اپنے مذموم مقاصد میں کبھی کامیاب نہیں ہوں گے۔ سینیٹر ثمینہ ممتاز زہری

