کوئٹہ (این این آئی) جمعیت طلباء اسلام ضلع کوئٹہ کے صدر حافظ حبیب الرحمن جنرل سیکرٹری حافظ عابد اللّٰہ حنفی سیکرٹری اطلاعات حافظ اکرام اللّٰہ اور سیکرٹری مالیات حافظ عبد المنتقم کاکڑ عبد القاہر رودینی نیاز محمد ناصر حافظ سعید احمد نیک محمد قدرت اللّہ رحمت اللہ سلیمان خیل محمد سلطان شکیل احمد نعمت اللّہ مبشر نے اپنے ایک مشترکہ بیان میں کہا ہے کہ جمعیت طلباء اسلام 16 اکتوبر کو لارڈ میکالے کی پیدا کردہ تفریق کو دندان شکن جواب دے گی جمعیت طلباء اسلام کا نصب العین لارڈ میکالے کے نظام تعلیم کی پیدا کردہ دین و دنیا کی تفریق کا خاتمہ ہے تنظیم ہر اس سوچ اور فکر کو مسترد کرتی ہے جو انتشار اور تقسیم کا باعث بنے انہوں نے کہا کہ دینی اور دنیوی علوم کا حصول بغیر کسی تفریق کے ضروری ہے اور یہی قوم کی اصل ترقی کی ضمانت ہے جمعیت طلباء اسلام 16 اکتوبر کو کوئٹہ کی سرزمین پر ڈاکٹر سرفراز خان کے مشن کو زندہ رکھنے کے لیے بھرپور قوت کا مظاہرہ کرے گی اور یہ ثابت کرے گی کہ قوم اپنی فکری و تہذیبی بنیادوں پر قائم رہتے ہوئے علم اتحاد اور جدوجہد کے ذریعے آگے بڑھے گی۔
مزید پڑھیں
Load/Hide Comments
تازہ ترین
- اللہ کے واسطے اب یہ اللہ کا واسطہ ختم کیا جائے
- ناجائز رزق سے پلی ہوئی اولاد
- مکران کے نوجوان بے پناہ صلاحیتوں کے حامل،انہیں اپنی صلاحیتوں کے اظہار کے لیے بہتر مواقع کی ضرورت ہے،سید تیمور شاہ
- ہنہ اوڑک میں دہشتگردی کے مسلسل واقعات صوبائی حکومت کی امن و امان برقرار رکھنے میں ناکامی کا واضح ثبوت ہیں، نیشنل پارٹی
- بلوچستان نیوٹریشن ڈائریکٹوریٹ کے زیر اہتمام، یونیسیف کے تعاون سے پیرینٹنگ منتھ سیمینار وآگاہی واک کا انعقادکیاگیا
- پارٹی نے اپنے قیام سے لیکر آج تک ہزارہ قوم میں سیاسی و جمہوری کلچر کے فروغ کیلئے کام کیا ہے،احمد علی کوہزاد
- 9 بے گناہ افراد کی لاشوں کی برآمدگی امن و امان کی سنگین ابتری اور شہریوں کے تحفظ میں ریاستی ناکامی کا انتہائی افسوسناک مظہر ہے،سینیٹر مولانا عبدالواسع
- بلوچستان کا رقبہ وسیع عریض ہونے کی وجہ سے دہشتگردی کی کاروائیوں میں نقصانات ہوتے ہیں،گورنر
- دہشت گردی کیخلاف جنگ میں شہداء کی عظیم قربانیاں قوم کا قیمتی سرمایہ ہیں۔ میر علی حسن زہری
- بزدل ہشت گرد عناصر اپنے مذموم مقاصد میں کبھی کامیاب نہیں ہوں گے۔ سینیٹر ثمینہ ممتاز زہری

