بھارتی وزیر خارجہ کے خطاب کے دوران یو این جنرل اسمبلی کے باہرکشمیریوں کا احتجاج، سکھوں کی بھی شرکت

نیو یارک(این این آئی) اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی میں بھارتی وزیر خارجہ جے شنکر کے خطاب کے دوران کشمیریوں نے اقوام متحدہ کے دفتر کے باہر شدید احتجاج کیا۔ اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کے دفتر کے باہر بھارت کے خلاف مظاہرے کا انعقاد فرینڈز آف کشمیر کے تحت کیا گیا جس دوران مختلف کشمیری رہنماؤں اور عوام سمیت سکھوں کی بڑی تعداد نے بھی شرکت کی۔کشمیریوں کے احتجاج کے دوران مظاہرے کے شرکا نے عالمی برادری سے مقبوضہ کشمیر میں بھارتی مظالم کا خلاف نوٹس لینے کا مطالبہ کیا۔ دوسری جانب جنرل اسمبلی کے اجلاس میں بھارت کے وزیر خارجہ کے الزامات کے جواب میں سیکنڈ سیکرٹری محمد راشد نے منہ توڑ جواب دیا۔ پاکستان کے مدلل بیان پر بھارت بوکھلا گیا اور بھارتی مندوب کو پریشانی کی حالت میں فون سنتے دیکھا گیا جس کے بعد وہ بوکھلاہٹ کے عالم میں وہ ہال چھوڑنے پر مجبور ہوگئے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں