لسبیلہ : پولیس کی بھکاریوں کے خلاف مؤثر کارروائی، متعدد گرفتار

لسبیلہ(بیوروچیف) ایس ایس پی لسبیلہ عاطف امیر اور ڈی ایس پی اوتھل حاصل خان قمبرانی کی خصوصی ہدایت پر قائم مقام ایس ایچ او شاہد اقبال کی زیر نگرانی اوتھل شہر میں بھکاریوں کے خلاف کارروائی کی گئی۔ اس آپریشن کے دوران متعدد پیشہ ور بھکاریوں کو گرفتار کر کے انہیں اوتھل چھوڑنے کی ہدایت کی گئی۔کارروائی میں پولیس افسر عبدالرحمٰن رونجھو اور لیڈی کانسٹیبلز نے حصہ لیا اور خواتین بھکاریوں سے متعلق تمام قانونی تقاضے پورے کیےپولیس حکام کے مطابق یہ بھکاری نہ صرف شہریوں کو ہراساں کرتے ہیں بلکہ بازاروں اور عوامی مقامات کا ماحول بھی خراب کر رہے ہیں۔ اس مہم کا مقصد نہ صرف شہریوں کو ذہنی اذیت، دھوکہ دہی اور پیشہ ور گداگری سے بچانا ہے بلکہ شہر کے امن و امان کو بھی یقینی بنانا ہے۔پولیس نے واضح کیا ہے کہ آئندہ بھی ایسی کارروائیاں جاری رہیں گی اور بھکاریوں کے خلاف مزید قانونی اقدامات کیے جائیں گے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں