کراچی(اسٹاف رپورٹر) تنظیم السعید پاکستان صوبہ سندھ کے تحت جامع مسجد سلطان گلستان جوہر بلاک 19 ضلع شرقی میں عظیم الشان ختم نبوّت ﷺ کانفرنس اور تربیتی و اصلاحی کنونشن کا انعقاد کیا گیا۔ جس میں ملتان شریف سے خصوصی آمد و خطاب تنظیم السعید صوبہ پنجاب کے صدر جگر گوشہ ادیب ملت اسلامیہ صاحبزادہ حضرت علامہ پیر سید احمد سعید کاظمی شاہ نے فرمایا۔ کانفرنس کی صدارت و صدارتی خطبہ صوبہ سندھ کے چیف آرگنائزر و صدر پیر سید حامد مختار کاظمی شاہ نے کی۔ اس موقع پر شرکاء سے خطاب میں ناظم اعلیٰ صوبہ سندھ سید زبیر احمد شاہ سعیدی، نائب صدر صوبہ سندھ مفتی محمد راشد سعید سعیدی،مفتی سیف اللہ سعیدی خطیب جامع مسجد سلطان اور دیگر نے کہا کہ تحفظ ختم نبوت کیلئے کسی بھی طرح کی قربانی کیلئے ہمہ وقت تیار ہیں، ختم نبوت کا تحفظ ہمارا عقیدہ اور ایمان کا بنیادی حصہ ہے۔ دنیا بھر میں آپﷺ پر جان قربان کرنے والوں کی کمی نہیں ہے۔ مودی سرکار مسلمانوں پر جھوٹے مقدمات درج کر رہی ہے۔ انڈیا کے مسلمانوں کے شانہ بشانہ کھڑے ہیں۔ عالمی برادری غزہ اور کشمیر میں جاری مظالم کو روکنے کیلئے اقدامات کرے۔ تمام مہمانوں کا والہانہ اور شاندار استقبال کیا گیا جبکہ شرکاء میں شامل تنظیم السعید کے ضلعی عہدیداران سید فہد کاظمی شاہ، قاری محمد ربنواز سعیدی، محمد کاشف سعیدی، محمد عمران آرائیں سعیدی، مفتی عابد سعیدی، عبدالکریم بابر سعیدی، قاری ساجد ہاشمی سعیدی، علامہ غلام یسین سعیدی، قاری محمد آصف سعیدی، قاری نظر سعیدی، قاری محمد نیاز احمد سعیدی و دیگر علماء و عوام اہلسنت نے بھرپور شرکت کی۔ صوبائی میڈیا کوآرڈینیٹر اسداللہ سعیدی اور محمد ناصر کی جانب سے میڈیا اور پریس کوریج کی گئی ۔ آخر میں تنظیم السعید ضلع شرقی کے صدر محمد طیب فیضی سعیدی نے تمام حاضرین، شرکاء محفل کا شکریہ ادا کیا۔ اور ساتھ ہی میڈیا کے نمائندوں کا بھی شکریہ ادا کیا۔

