جنگ جیتنے کے بعد وزیراعظم نے عالمی برادری میں پاکستانی موقف اور شاندار فتح کو عمدہ طریقے سے پیش کیا،سینیٹر محمد عبدالقادر

کوئٹہ(این این آئی)چیئرمین قائمہ کمیٹی برائے دفاعی پیداوار سینیٹر محمد عبدالقادر نے کہا ہے کہ وزیراعظم شہباز شریف کا دورہ امریکہ ہر لحاظ سے بہت کامیاب رہا ہے انکی عالمی رہنماؤں سے ملاقاتیں توجہ کا مرکز بنی رہیں وزیراعظم نے کشمیر اور فلسطین کے تنازعات کے بہت موثر انداز سے اقوام عالم کے سامنے پیش کیا انکی صدر ٹرمپ سے تین بار ملاقاتیں انتہائی اہمیت کی حامل ہیں وزیراعظم کے ہمراہ فیلڈ مارشل عاصم منیر بھی ملاقات میں شامل رہے اس موقع پر ٹرمپ نے ایک بار پھر وزیراعظم اور فیلڈ مارشل کی اچھے الفاظ میں ستائش کی جو پاکستان کے لئے فخر کی بات ہے۔یہاں جاری ہونے والے ایک بیان میں چیئرمین قائمہ کمیٹی برائے دفاعی پیداوارمحمد عبدالقادر نے کہا کہ مئی میں بھارت سے جنگ جیتنے کے وزیراعظم پاکستان نے عالمی برادری میں پاکستان کے موقف اور شاندار فتح کو بہت عمدہ طریقے سے پیش کیا ہے انکی کامیاب سفارت کاری ہی کا نتیجہ ہے کہ آج فیلڈ مارشل دنیا کی سب سے زیادہ توجہ حاصل کرنے والی شخصیت بن چکے ہیں اقوام متحدہ کے حالیہ اجلاس کے دوران وزیراعظم پاکستان نے فلسطین کے گمبھیر مسائل کو فوری طور پر حل کرنے پر زور دیا۔ انہوں نے عالمی برادری کے سامنے اسرائیلی وزیراعظم نیتن یاہو کے فلسطین میں اور بھارتی وزیر اعظم مودی کے کشمیر میں کیے جانے والے مظالم رکھے عالمی برادری کو نیتن یاہو اور مودی کی بربریت سے فلسطین اور کشمیر کے معصوموں کو محفوظ بنانا ہو گا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں