ایرانی سرحد کی بندش کے خلاف ایم این اے پھلین بلوچ کا قومی اسمبلی میں احتجاج

اسلام آباد (این این آئی) نیشنل پارٹی کے مرکزی رہنما رکن قومی اسمبلی پھلین بلوچ نے 29 ستمبر کو ایرانی سرحد کی بندش کے خلاف قومی اسمبلی میں پلے کارڈ اٹھا کر احتجاج کیا۔ ان کا کہنا تھا کہ سرحد کی مسلسل بندش سے نہ صرف تجارت متاثر ہو رہی ہے بلکہ سرحدی علاقوں کے عوام کو شدید معاشی مشکلات کا سامنا ہے۔ انہوں نے مطالبہ کیا کہ وفاقی حکومت اور متعلقہ حکام فوری اقدامات کریں تاکہ مقامی عوام کو درپیش مسائل میں کمی لائی جا سکے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں