لاہور (این این آئی) دبئی کا ہیمانی گروپ پنجاب میں 20 ملین ڈالر کی سرمایہ کاری کرے گا اور یہاں خصوصی اقتصادی زون میں جدید ترین سہولیات سے آراستہ مینوفیکچرنگ پلانٹ کے ساتھ ساتھ ڈسٹری بیوشن کا سیٹ بھی قائم کیا جائے گا۔اس حوالے سے پنجاب بورڈ برائے سرمایہ کاری و تجارت (پی بی آئی ٹی) اور دبئی کی معروف کمپنی ہیمانی گروپ کے درمیان معاہدے پر دستخط کئے گئے ہیں۔ اس دستاویز پر دستخط ہیمانی گروپ کے سی ای او مصطفی ہیمانی اور پی بی آئی ٹی کے سی ای او عمران خاور نے کئے جبکہ اس موقع پر پنجاب بورڈ برائے سرمایہ کاری و تجارت کے چیئرمین محمد منتہیٰ اشرف بھی موجود تھے۔ معاہدے کے تحت اس منصوبے کیلئے سرمایہ مکمل طور پر ہیمانی گروپ کے دبئی آفس سے برآمد کی جانے والی غیر ملکی کرنسی سے کی جائے گی۔ اس موقع پر چیئرمین بورڈ محمد منتہیٰ اشرف نے کہا کہ یہ معاہدہ صوبے میں غیر ملکی سرمایہ کاری کے بہاؤ میں ایک اہم سنگ میل ثابت ہو گا، جس سے برآمدات میں اضافہ، روزگار کے نئے مواقع اور صنعتی بنیاد کو مضبوطی ملے گی۔انہوں نے کہا کہ یہ شراکت اس امر کی غماز ہے کہ پنجاب سرمایہ کاری کیلئے ایک پْر کشش مرکز ہے جبکہ ہماری ترجیح ہے کہ یہاں ایسی صنعتیں لائی جائیں جو نہ صرف روزگا ر کے مواقع پیدا کریں بلکہ غیر ملکی زرمبادلہ میں بھی اضافہ کریں۔ پی بی آئی ٹی کے سی ای او عمران خاور کا کہنا تھا کہ ہیمانی گروپ کی سرمایہ کاری ان اصلاحات کی کامیابی کی زند ہ دلیل ہے جو ہم نے کاروبار میں ا?سانی کیلئے متعارف کروائی ہیں۔ انہوں نے کہا کہ پنجاب جدید بنیادی ڈھانچے اور دوستانہ ماحول کی بدولت سرمایہ کاروں کے لیے پسندیدہ مقام بنتا جا رہا ہے۔ ہیمانی گروپ کے سی ای او مصطفیٰ ہیمانی نے کہا کہ معاہدے کے تحت یہ پلانٹ لاہور میں قائم کیا جائے گا جبکہ ہم اپنے کاروبار کو پاکستان میں مزید وسعت دینے کے لیے پرجوش ہیں۔انہوں نے کہا کہ ہمیں یقین ہے کہ یہ منصوبہ پی بی آئی ٹی کے تعاون سے خطے کی معیشت میں یادگار حصہ ڈالے گا۔
مزید پڑھیں
Load/Hide Comments
تازہ ترین
- مسلم لیگ(ن) عوام کی بلا رنگ و نسل خدمت کر رہی ہے،جمال شاہ کاکڑ
- بلوچستان میں سیکورٹی فورسزکی کارروائیوں کے دوران 71سے زائد دہشت گرد ہلاک ہوگئے،بابر یوسفزئی
- موجودہ سیاسی و عسکری قیادت خطے اور عالمی سطح پر امن و سلامتی کے فروغ، کشیدگی میں کمی اور معاشی و اقتصادی صورتحال کو بہتر بنانے کے لیے بھرپور اقدامات کر رہی ہے،قائمقام چیئرمین سینٹ
- ضلع ہرنائی میں منشیات کے خاتمے اور علاقے کو امن و امان کا گہوارہ بنانے کے لیے پولیس کی جانب سے کارروائیاں بلا تعطل جاری ہیں، ایس پی ہرنائی
- ہماری سیاست کا محور عوام کی ترقی، خوشحالی اور ان کے طرزِ زندگی میں بہتری ہے، حاجی علی مدد جتک
- وزیر اعلیٰ بلوچستان نے ضلع کوئٹہ کے علاقے شعبان سمیت نوشکی اور مند میں سیکیورٹی فورسز کی کامیاب کارروائیوں کو سراہا
- بلوچستان پاکستان کو وسطی ایشیا، جنوبی ایشیا اور مشرقِ وسطیٰ کے خطوں سے جوڑنے کی جغرافیائی صلاحیت رکھتا ہے،جعفرخان مندوخیل
- قوم اور سیکیورٹی فورسز دہشت گردی کے مکمل خاتمے کے لیے متحد ہیں، سینیٹر ثمینہ ممتاز زہری
- سیانڑے پاکستانی اور عالمی لٹیرے
- حکمتِ عملی ہو تو ایسی

