کراچی ایئرپورٹ خودکش حملے کی سہولتکاری میں گرفتار ملزمہ کی درخواست ضمانت کی سماعت ملتوی

کراچی(این این آئی) سندھ ہائیکورٹ نے کراچی ایئرپورٹ خودکش حملے میں سہولتکاری کے الزام میں گرفتار ملزمہ گل نسا کی درخواست ضمانت کی سماعت 6 اکتوبر تک ملتوی کردی۔سندھ ہائیکورٹ میں کراچی ایئرپورٹ خودکش حملے میں سہولت کاری کے الزام میں گرفتار ملزمہ گل نسا کی درخواست ضمانت پر سماعت قائم مقام چیف جسٹس کی رخصت کے باعث بغیر کسی کارروائی کے ملتوی کردی گئی۔عدالت نے کیس کی آئندہ سماعت 6 اکتوبر کے لئے مقرر کردی۔ استغاثہ کے مطابق ملزمہ گل نسا پر الزام ہے کہ اس نے کراچی ایئرپورٹ پر غیر ملکیوں کو نشانہ بنانے والے خودکش حملے میں سہولت کاری فراہم کی تھی۔درخواست ضمانت پر سماعت کے لئے کیس مقرر تھا تاہم قائم مقام چیف جسٹس کی عدم دستیابی کے سبب سماعت نہ ہوسکی۔ عدالت نے فریقین کو آئندہ تاریخ پر پیش ہونے کی ہدایت کرتے ہوئے کارروائی 6 اکتوبر تک ملتوی کردی۔

اپنا تبصرہ بھیجیں