کوئٹہ(این این آئی)ایگزیکٹو انجینئر ایری گیشن کوئٹہ ڈویژن انجینئر نورمحمد مندوخیل نے کہا ہے کہ ترقیاتی کاموں میں معیار اور میڑیل پر کوئی سمجھوتہ نہیں کیا جائے گا زیر تعمیر ڈیمز اورد یگر تعمیراتی کاموں میں ناقص میٹریل استعمال کرنے والے ٹھیکیداروں کے خلاف قانون کے مطابق محکمہ کارروائی عمل میں لائی جائے گی، فیلڈ اسٹاف روزانہ کی بنیاد پر ترقیاتی کامو ں میں استعمال ہونے والے میٹریل اور کاموں کی ازخود نگرانی کریں اس سلسلے میں کسی بھی قسم کی غفلت یا کوتاہی ناقابل قبول ہے۔ یہ بات انہوں نے بدھ کو فیلڈ سٹاف کے ہمراہ ہنہ اوڑک میں بیڈ سٹیبلائزر 2کی تعمیر،ہارون تنگی ہنہ میں گیبیون پروٹیکشن وال،طورناصر میں آر سی سی فلڈ پروٹیکشن وال سمیت دیگر جاری ترقیاتی منصوبوں کے معائنے کے موقع پر بات چیت کرتے ہوئے کہی۔انجینئر نورمحمد مندوخیل نے کہا کہ صوبائی وزیر ایری اگیشن میر صادق عمرانی،سیکرٹری ایری گیشن صالح ناصر اور چیف انجینئر ایری گیشن کوئٹہ بشیر الدین ترین کی خصوصی ہدایات کے مطابق کوئٹہ ڈؤیژن میں محکمہ ایری گیشن کے منصوبوں کی روزانہ کی بنیاد پرانسپکشن کو یقینی بنایا جارہا ہے وہ خود اورمحکمہ کے فیلڈ افسران ترقیاتی کاموں کی نگرانی کررہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ ترقیاتی منصوبوں کے معیاراور کوالٹی پرکسی بھی قسم کا سمجھوتہ نہیں کیا جائے گا ڈیمز اوردیگر ترقیاتی منصوبوں میں معیار کے مطابق میٹریل کے استعمال کو یقینی بنایا جائے ناقص میٹریل استعمال کرنے والے ٹھیکیداروں کے خلاف قانون کے مطابق کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔ انہوں نے کہا کہ فیلڈ اسٹاف روزانہ کی بنیاد پر ترقیاتی منصوبوں کے معیار اور کام کوچیک کریں اس سلسلے میں کسی بھی قسم کی غفلت یا کوتاہی ہرگز برداشت نہیں کی جائے گی۔ انہوں نے کہا کہ ترقیاتی منصوبوں میں خرچ ہونے والا پیسہ عوام کی امانت ہے جسمیں خیانت نہیں ہونی چاہئے۔ انہوں نے کہا کہ میں نے جب سے ایگزیکٹو انجینئر کے عہدے کا چارج سنبھالا ہے وقتا ً فوقتاً کوئٹہ ڈویژن میں زیرتعمیر منصوبوں کاازخود معائنہ کررہا ہوں اورآئندہ بھی یہ سلسلہ جاری رہے گا۔
مزید پڑھیں
Load/Hide Comments
تازہ ترین
- فرض شناس،قابل افسران واہلکار محکمہ پولیس کا قیمتی اثاثہ ہیں،آئی جی پولیس بلوچستان
- سانحہ ہزارگنجی، مرکزی تنظیم تاجران بلوچستان کے وفد کی لواحقین سے ملاقات
- ربوں روپے خرچ کرنے کے باوجودبچوں کوسرکاری سکول میں درسی کتب نہ پہنچناتعلیم دشمنی،ذمہ داران کیخلاف کاروائی کی جائے،مولانا ہدایت الرحمن بلوچ
- کوئٹہ ضلعی انتظامیہ نے امن و امان صورتحال بہتر بنانے،جرائم روک تھام کیلئے کرایہ داروں کی رجسٹریشن کو لازمی قرار دیدیا
- بلوچستان ہائیکورٹ نے عبدالہادی ترین کی بطور چیئرمین بلوچستان سروس ٹربیونل تعیناتی کو کالعدم قرار دیدیا
- بلوچستان میں بجلی کی 14 گھنٹے طویل لوڈشیڈنگ عوام کیلئے سنگین بحران کی شکل اختیار کر چکی ہے، سینیٹر محمد عبدالقادر
- بلوچستان کی طویل ساحلی پٹی وسطی ایشیا، جنوبی ایشیا اور مشرق وسطیٰ کو ملانے والا سہ فریقی اقتصادی مرکز بن سکتی ہے،گورنرجعفرخان مندوخیل
- اے ای او کو ہر ماہ کم از کم دو بار تمام سکولوں کا دورہ لازمی کرنے کا حکم
- وفاقی وزیر خزانہ نے آئی ایم ایف سے قرض کی قسط جلد ملنے کی نوید سنا دی
- نئے اے آئی سسٹم نے برسوں پرانا مسئلہ حل کردیا

