لورالائی(این این آئی) محکمہ ایکسائز اینڈ ٹیکسیشن انٹی نارکوٹکس فورس لورالائی نے منشیات کے خلاف مسلسل آپریشنز کرتے ہوئے ضلع لورالائی کے مختلف علاقوں میں بھاری رقبے پر کاشت شدہ بھنگ (چرس) کی فصل کو تلف کر دیا۔ایکسائز فورس نے پہلے مرحلے میں گندہ غوڑی کے علاقے میں کارروائی کرتے ہوئے 3 ایکڑ رقبے پر کاشت شدہ بنگ کی فصل کو تلف کیا۔ اس کے بعد دوسرے مرحلے میں سرکی جنگل اور فتح خان قلعہ کے علاقوں میں بڑے پیمانے پر آپریشن کرتے ہوئے 10 ایکڑ رقبے پر مشتمل بنگ کی فصل کو جلا کر مکمل طور پر ختم کر دیا گیا۔ یوں مجموعی طور پر 13 ایکڑ زرعی زمین کو منشیات کی کاشت سے پاک کیا گیا۔محکمہ ایکسائز نے یہ کارروائیاں منشیات کے خاتمے اور معاشرے کو اس لعنت سے پاک کرنے کے لیے جاری کوششوں کا حصہ ہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ منشیات فروشوں اور اس کاروبار سے وابستہ افراد کے خلاف بلا امتیاز کارروائیاں جاری رہیں گی تاکہ نوجوان نسل کو تباہی سے بچایا جا سکے۔علاقے کے عوام نے ایکسائز اینڈ ٹیکسیشن انٹی نارکوٹکس فورس کی ان کارروائیوں کو بھرپور خراجِ تحسین پیش کرتے ہوئے کہا کہ منشیات کی کاشت اور تجارت کے خلاف یہ اقدامات معاشرتی بقا اور آئندہ نسلوں کے محفوظ مستقبل کے لیے نہایت اہم ہیں۔

