حکومت نے بلوچستان میں پوست بیج کی نقل و حمل، خرید و فروخت،خریداری پر پابندی عائد کر دی

کوئٹہ(این این آئی) حکومت بلوچستان نے صوبے بھر میں پوست کے بیج (خشخاش) کی نقل و حمل، خرید و فروخت اور خریداری پر فوری اور مکمل پابندی عائد کر دی ہے۔ محکمہ داخلہ بلوچستان کی جانب سے جاری اعلامیے کے مطابق یہ فیصلہ پوسٹ (خشخاش) کی تقل و حمل اور خرید و فروخت کے خدشے کے پیش نظر کیا گیا، جس کے نتیجے میں ممنوعہ منشیات کی غیر قانونی کاشت کو فروغ ملنے کا خدشہ ہے۔ اعلامیے میں واضح کیا گیا ہے کہ اس قسم کی سرگرمیاں نہ صرف عوامی امن و امان کے لیے سنگین خطرہ ہیں بلکہ معاشرے میں منشیات کی لعنت کو مزید پھیلانے کا سبب بھی بن سکتی ہیں۔ اسی تناظر میں ضابطہ فوجداری کی دفعہ 144 کے تحت صوبے بھر میں فوری طور پر پابندی نافذ کر دی گئی ہے، جو اگلے احکامات تک برقرار رہے گی۔

اپنا تبصرہ بھیجیں