پٹرول مہنگائی عوام پر بوجھ، کراچی کی ترقی کیلئے 200 ارب کی فوری فراہمی کا مطالبہ

کراچی (ا/ ایم پی پی میڈیا سیل) ایم پی پی کی مرکزی کمیٹی نے پٹرول مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے کو عوام پر مہنگائی کا طوفان برپا کرنے اور انکی مشکلات میں اضافہ کرنے پر گہری تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ وفاق سے عوام کو ریلیف کی امیدیں تھیں وہ دم توڑ گئیں۔ کمی کی جاتی ہے تو صرف دو روپے اضافی چار چار پانچ پانچ روپے اضافہ کیا جاتا ہے۔ پاکستان میں دنیا بھر میں جزبات اور معیشت کی بحالی کے لئے معاہدوں کے بعد یہ وفاق کی بیڈ گورننس ہے کہ عوام ریلیف سے محروم ہیں۔ ہم صدر ٹرمپ سمیت سعودی عرب اور چین سمیت دوست ممالک کے معاشی بہتری کیلئے معاہدوں کا خیر مقدم کرتے ہیں لیکن اگر اسکے ثمرات عوام کو نہ ملیں تو کیا فائدہ۔ کراچی کو وفاق اور صوبہ مکمل نظر انداز کر رہا ہے۔ ہم پرویزمشرف کی طرح کراچی کے لئے کم ازکم دو سو ارب کراچی کے لوکل اداروں کو دینے کامطالبہ کرتے ہیں۔ تاکہ کراچی کی بدترین سڑکیں اور حالت زار درست کی جائے۔ وزیر اعلی بھی دو سو ارب میئر کراچی کو دیں جسکا تھرڈ پارٹی آڈٹ بھی ہو کراچی کی ترقی کا مقصد ملک کی مضبوطی ہے۔ صدر پاکستان بھی اسکے لئے کردار ادا کریں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں