لسبیلہ(رپورٹ بیوروچیف حفیظ دانش)آر سی ڈی قومی شاہراہ زہرو پوائنٹ کے مقام پر کوچ اور ٹرک میں خوفناک تصادم، 6 افراد جاں بحق، 17 زخمی ریسکیو زرائع تفصیلات کے مطابق کراچی سے پنجگور جانے والی کوچ قومی آر سی ڈی شاہراہ زیرو پوائنٹ کے مقام پر سامنے سے آنے والے ٹرک سے ٹکرا گئی، جس کے نتیجے میں 6 افراد جاں بحق اور 17 افراد زخمی ہوگئے۔ ریسکیو ذرائع کے مطابق حادثہ تیز رفتاری کے باعث پیش آیا۔جاں بحق افراد میں عظیمہ (کم سن بچی، عمر 4 سال) زیبہ (زوجہ عابد) مولابخش (ولد گل محمد) صابرہ (بچی، عمر 10 سال) دو افراد کی تاحال شناخت نہ ہوسکی حادثے کی اطلاع ملتے ہی ڈی ایس پی حاصل خان قمبرانی، ایس ایچ او جان محمد جاموٹ، ایڈیشنل ایس ایچ او شاہد اقبال اور ریسکیو 1122، ایدھی اور لسبیلہ ویلفیئر ٹرسٹ کے رضا کار موقع پر پہنچے۔ ڈاکٹر عبدالحکیم لاسی اور انچارج محمد رمضان جاموٹ نے امدادی کاروائیوں کی نگرانی کی۔زخمیوں اور نعشوں کو فوری طور پر ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر ہسپتال اوتھل منتقل کیا گیا، جہاں ایم ایس ڈاکٹر عمران کی سربراہی میں میڈیکل ٹیموں نے بروقت طبی امداد دی۔ شدید زخمیوں کو کراچی ٹراما سینٹر منتقل کر دیا گیا۔

