لسبیلہ(بیورو چیف حفیظ دانش) میونسپل کمیٹی اوتھل کے ملازمین گزشتہ تین ماہ سے تنخواہوں سے محروم ہیں، جس کے باعث ان کے گھروں کے چولہے ٹھنڈے پڑ گئے ہیں اور ملازمین نانِ شبینہ کے محتاج ہو چکے ہیں۔ تنخواہوں کی عدم ادائیگی سے ملازمین کے گھریلو حالات بدترین صورت اختیار کر چکے ہیں، جبکہ کئی بار احتجاج اور دھرنے بھی دیے گئے، لیکن متعلقہ اداروں کی جانب سے اب تک کوئی عملدرآمد نہ ہوسکا۔متاثرہ ملازمین کا کہنا ہے کہ وہ شدید مالی بحران کا شکار ہو چکے ہیں اور ان کے بچوں کی تعلیم، علاج اور روزمرہ ضروریات بری طرح متاثر ہو رہی ہیں۔ ملازمین نے وزیراعلیٰ بلوچستان میر سرفراز بگٹی اور وزیر بلدیات سے فوری مداخلت کی اپیل کرتے ہوئے مطالبہ کیا ہے کہ ان کی واجب الادا تنخواہیں جلد از جلد جاری کی جائیں تاکہ وہ اپنی زندگی معمول کے مطابق گزار سکیں۔
مزید پڑھیں
Load/Hide Comments
تازہ ترین
- مسلم لیگ(ق) کے رہنماء بشیراحمد خان کی گورنمنٹ سنڈیمن ہائی سکول کے پرنسپل محمد طارق سے ملاقات
- ہزارگنجی،معصوم سبزی فروشوں پر حملہ انسانیت سوز اقدام، بدامنی حکومت کی ناکامی ہے،انجمن تاجران بلوچستان
- ڈیرہ بگٹی،دھماکے وفائرنگ سے ایک شخص جاں بحق
- عوام کو معاشی اور معاشرتی سطح پر ترقی دینے کی اہلیت صرف مسلم لیگ (ن) رکھتی ہے، اشرف ساگر
- ڈپٹی کمشنر کچھی نے ضلع بھر میں جاری انسداد پولیو مہم کا باقاعدہ افتتاح کردیا
- سرکاری سکولوں میں درسی کتب کی فراہمی میں پیشرفت، 96 فیصد کتب اضلاع کو فراہم کر دی گئیں
- اقلیتی برادری معاشرے کا اہم و قابل احترام حصہ،فلاح و بہبود حکومت کی اولین ترجیح ہے،سردارزادہ میر دینار خان ڈومکی
- وفاقی محتسب کے حکم پر درخواست گزار کز بانو کا ماہانہ بینوولنٹ فنڈ جاری کر کے بقایاجات کی مد میں 43400 روپے ادا کروا دیئے
- بلوچستان،فیلڈ افسران کی کارکردگی و نگرانی یقینی بنانے کیلئے جدید ڈیجیٹل مانیٹرنگ سسٹم متعارف کرانے کا فیصلہ
- بزمِ درویش: لاوارث بچی حصہ اول

