کوئٹہ(این این آئی)ایگزیکٹو انجینئر ایری گیشن کوئٹہ ڈویژن انجینئر نورمحمد مندوخیل نے کہا ہے کہ ترقیاتی کاموں میں معیار اور میڑیل پر کوئی سمجھوتہ نہیں کیا جائے گا زیر تعمیر ڈیمز اورد یگر تعمیراتی کاموں میں ناقص میٹریل استعمال کرنے والے ٹھیکیداروں کے خلاف قانون کے مطابق محکمہ کارروائی عمل میں لائی جائے گی، فیلڈ اسٹاف روزانہ کی بنیاد پر ترقیاتی کامو ں میں استعمال ہونے والے میٹریل اور کاموں کی ازخود نگرانی کریں اس سلسلے میں کسی بھی قسم کی غفلت یا کوتاہی ناقابل قبول ہے۔ یہ بات انہوں نے فیلڈ سٹاف کے ہمراہ ہنہ اوڑک میں بیڈ سٹیبلائزر 2کی تعمیر،ہارون تنگی ہنہ میں گیبیون پروٹیکشن وال،طورناصر میں آر سی سی فلڈ پروٹیکشن وال سمیت دیگر جاری ترقیاتی منصوبوں کے معائنے کے موقع پر بات چیت کرتے ہوئے کہی۔انجینئر نورمحمد مندوخیل نے کہا کہ صوبائی وزیر ایری اگیشن میر صادق عمرانی،سیکرٹری ایری گیشن صالح ناصر اور چیف انجینئر ایری گیشن کوئٹہ بشیر الدین ترین کی خصوصی ہدایات کے مطابق کوئٹہ ڈؤیژن میں محکمہ ایری گیشن کے منصوبوں کی روزانہ کی بنیاد پرانسپکشن کو یقینی بنایا جارہا ہے وہ خود اورمحکمہ کے فیلڈ افسران ترقیاتی کاموں کی نگرانی کررہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ ترقیاتی منصوبوں کے معیاراور کوالٹی پرکسی بھی قسم کا سمجھوتہ نہیں کیا جائے گا ڈیمز اوردیگر ترقیاتی منصوبوں میں معیار کے مطابق میٹریل کے استعمال کو یقینی بنایا جائے ناقص میٹریل استعمال کرنے والے ٹھیکیداروں کے خلاف قانون کے مطابق کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔ انہوں نے کہا کہ فیلڈ اسٹاف روزانہ کی بنیاد پر ترقیاتی منصوبوں کے معیار اور کام کوچیک کریں اس سلسلے میں کسی بھی قسم کی غفلت یا کوتاہی ہرگز برداشت نہیں کی جائے گی۔ انہوں نے کہا کہ ترقیاتی منصوبوں میں خرچ ہونے والا پیسہ عوام کی امانت ہے جسمیں خیانت نہیں ہونی چاہئے۔ انہوں نے کہا کہ میں نے جب سے ایگزیکٹو انجینئر کے عہدے کا چارج سنبھالا ہے وقتا ً فوقتاً کوئٹہ ڈویژن میں زیرتعمیر منصوبوں کاازخود معائنہ کررہا ہوں اورآئندہ بھی یہ سلسلہ جاری رہے گا۔
مزید پڑھیں
Load/Hide Comments
تازہ ترین
- اللہ کے واسطے اب یہ اللہ کا واسطہ ختم کیا جائے
- ناجائز رزق سے پلی ہوئی اولاد
- مکران کے نوجوان بے پناہ صلاحیتوں کے حامل،انہیں اپنی صلاحیتوں کے اظہار کے لیے بہتر مواقع کی ضرورت ہے،سید تیمور شاہ
- ہنہ اوڑک میں دہشتگردی کے مسلسل واقعات صوبائی حکومت کی امن و امان برقرار رکھنے میں ناکامی کا واضح ثبوت ہیں، نیشنل پارٹی
- بلوچستان نیوٹریشن ڈائریکٹوریٹ کے زیر اہتمام، یونیسیف کے تعاون سے پیرینٹنگ منتھ سیمینار وآگاہی واک کا انعقادکیاگیا
- پارٹی نے اپنے قیام سے لیکر آج تک ہزارہ قوم میں سیاسی و جمہوری کلچر کے فروغ کیلئے کام کیا ہے،احمد علی کوہزاد
- 9 بے گناہ افراد کی لاشوں کی برآمدگی امن و امان کی سنگین ابتری اور شہریوں کے تحفظ میں ریاستی ناکامی کا انتہائی افسوسناک مظہر ہے،سینیٹر مولانا عبدالواسع
- بلوچستان کا رقبہ وسیع عریض ہونے کی وجہ سے دہشتگردی کی کاروائیوں میں نقصانات ہوتے ہیں،گورنر
- دہشت گردی کیخلاف جنگ میں شہداء کی عظیم قربانیاں قوم کا قیمتی سرمایہ ہیں۔ میر علی حسن زہری
- بزدل ہشت گرد عناصر اپنے مذموم مقاصد میں کبھی کامیاب نہیں ہوں گے۔ سینیٹر ثمینہ ممتاز زہری

