کوئٹہ(این این آئی)(این این آئی)اکیڈمک اسٹاف ایسوسی ایشن جامعہ بلوچستان کے زیراہتمام منظور شدہ آپ گریڈیشن کی عدم فراہمی، اساتذہ کی خالی آسامیوں کی عدم تشہیر، منظور شدہ الاؤنسز کی غیرقانونی کٹوتیوں کے خلاف، ریٹائرڈ اساتذہ کرام و ملازمین کی پینشنز کی بروقت و مکمل ادائیگی میں مسلسل تاخیر کے خلاف یوم سیاہ چوتھے روز بھی منایا گیا۔ اس موقع پر اکیڈمک اسٹاف ایسوسی ایشن کے صدر پروفیسر ڈاکٹر کلیم اللہ بڑیچ، نائب صدر ڈاکٹر شبیر احمد شاہوانی، پریس سیکرٹری پروفیسر رحمت اللہ اچکزئی اور ایگزیکٹیو ممبر ڈاکٹر گل محمد بلوچ اور دیگر نے سائنس بلاک کے مختلف شعبہ جات کا دورہ کرتے ہوئے اساتذہ کرام اور ملازمین سے بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ صوبائی سول سیکرٹریٹ کے افسر شاہی اور نام نہاد کنسلٹنٹس کی حکم پر وائس چانسلر نے جامعہ بلوچستان کی خودمختاری پر سمجھوتہ کرکے منظور شدہ الاونسز کی غیرقانونی کٹوتی کی اور مزید منظور شدہ الاونسز کی غیرقانونی کٹوتی کرنے میں سہولت کار کا کردار ادا کر رہے ہیں ہیں حالانکہ سول و گورنر سیکرٹریٹ کی افسر شاہی و نام نہاد کنسلٹنٹس خود بیشمار الاؤنسز لے رہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ جامعہ بلوچستان کی سینڈیکیٹ سے منظور شدہ آپ گریڈیشن بھی نہیں دیا جارہا اور اساتذہ کی خالی آسامیوں کو بھی مشتہر نہیں کیا جارہا اور بیحسی کی انتہا یہ کہ سو سے زائد ریٹائرڈ اساتذہ کرام و ملازمین کو اب تک پینشنز کنٹریبیوشن اور بقایاجات بھی نہیں دئیے ہیں۔ انہوں نیکہا کہ کئی اہم پوزیشنز پر من پسند افراد کو ڈبل چارج دیئے گئے اور ڈینز کی تعیناتیوں میں بھی مروجہ طریقہ کار اپنایا نہیں گیا۔ انہوں نے اعلان کیا کہ بروز جمعہ کو بھی یوم سیاہ منایا جائے گا اور اگلے ہفتے سے جامعہ بلوچستان کے مین گیٹ کے سامنے احتجاجی کیمپ لگایا جائے گا جس میں سینکڑوں کی تعداد میں اساتذہ کرام شرکت کریں گے۔
مزید پڑھیں
Load/Hide Comments
تازہ ترین
- اللہ کے واسطے اب یہ اللہ کا واسطہ ختم کیا جائے
- ناجائز رزق سے پلی ہوئی اولاد
- مکران کے نوجوان بے پناہ صلاحیتوں کے حامل،انہیں اپنی صلاحیتوں کے اظہار کے لیے بہتر مواقع کی ضرورت ہے،سید تیمور شاہ
- ہنہ اوڑک میں دہشتگردی کے مسلسل واقعات صوبائی حکومت کی امن و امان برقرار رکھنے میں ناکامی کا واضح ثبوت ہیں، نیشنل پارٹی
- بلوچستان نیوٹریشن ڈائریکٹوریٹ کے زیر اہتمام، یونیسیف کے تعاون سے پیرینٹنگ منتھ سیمینار وآگاہی واک کا انعقادکیاگیا
- پارٹی نے اپنے قیام سے لیکر آج تک ہزارہ قوم میں سیاسی و جمہوری کلچر کے فروغ کیلئے کام کیا ہے،احمد علی کوہزاد
- 9 بے گناہ افراد کی لاشوں کی برآمدگی امن و امان کی سنگین ابتری اور شہریوں کے تحفظ میں ریاستی ناکامی کا انتہائی افسوسناک مظہر ہے،سینیٹر مولانا عبدالواسع
- بلوچستان کا رقبہ وسیع عریض ہونے کی وجہ سے دہشتگردی کی کاروائیوں میں نقصانات ہوتے ہیں،گورنر
- دہشت گردی کیخلاف جنگ میں شہداء کی عظیم قربانیاں قوم کا قیمتی سرمایہ ہیں۔ میر علی حسن زہری
- بزدل ہشت گرد عناصر اپنے مذموم مقاصد میں کبھی کامیاب نہیں ہوں گے۔ سینیٹر ثمینہ ممتاز زہری

