کوئٹہ(این این آئی)زیارت، ہرنائی اور زرغون غر کے مختلف علاقوں سے تعلق رکھنے والے 40 گھرانوں کے افراد نے مختلف سیاسی جماعتوں کو خیر باد کہتے ہوئے پاکستان مسلم لیگ (ن) کے صوبائی وزیر خوراک حاجی نور محمد دمڑ کے کاروان میں عادل کاکڑ کی سربراہی شاہ خالد زیارتوال کے تعاون سے اور بابو عبد الحمید کاکڑ کی قیادت میں شمولیت کا اعلان کر دیا یہ شمولیتی تقریب صوبائی وزیر خوراک حاجی نور محمد دمڑ کے دفتر سول سیکرٹریٹ کوئٹہ میں منعقد ہوئی، جہاں شامل ہونے والے افراد نے باضابطہ ملاقات کی اور مسلم لیگ (ن) پر بھرپور اعتماد کا اظہار کیا تقریب سے خطاب کرتے ہوئے صوبائی وزیر خوراک حاجی نور محمد دمڑ نے کہا کہ پاکستان مسلم لیگ (ن) ہی وہ جماعت ہے جو عوامی مسائل کے حل اور بلوچستان کی ترقی کی ضمانت ہے۔ انہوں نے کہا کہ عوام کی شمولیت اور اعتماد ہماری اصل طاقت ہے، اور ہم مل کر زیارت، ہرنائی اور زرغون غر سمیت پورے بلوچستان کی پسماندگی ختم کریں گے حاجی نور محمد دمڑ نے کہا کہ مسلم لیگ (ن) کی پالیسی عوامی خدمت اور عملی اقدامات پر مبنی ہے، اور پارٹی قیادت بلوچستان کو ترقی و خوشحالی کی راہ پر گامزن کرنے کے لیے سنجیدہ اقدامات اٹھا رہی ہے انہوں نے شامل ہونے والے گھرانوں کو خوش آمدید کہتے ہوئے کہا کہ یہ فیصلہ اس بات کا ثبوت ہے کہ عوام حقیقی قیادت اور خدمت پر یقین رکھتے ہیں، اور ان کا اعتماد ہمارے لیے اعزاز بھی ہے اور ذمہ داری بھی۔
مزید پڑھیں
Load/Hide Comments
تازہ ترین
- اللہ کے واسطے اب یہ اللہ کا واسطہ ختم کیا جائے
- ناجائز رزق سے پلی ہوئی اولاد
- مکران کے نوجوان بے پناہ صلاحیتوں کے حامل،انہیں اپنی صلاحیتوں کے اظہار کے لیے بہتر مواقع کی ضرورت ہے،سید تیمور شاہ
- ہنہ اوڑک میں دہشتگردی کے مسلسل واقعات صوبائی حکومت کی امن و امان برقرار رکھنے میں ناکامی کا واضح ثبوت ہیں، نیشنل پارٹی
- بلوچستان نیوٹریشن ڈائریکٹوریٹ کے زیر اہتمام، یونیسیف کے تعاون سے پیرینٹنگ منتھ سیمینار وآگاہی واک کا انعقادکیاگیا
- پارٹی نے اپنے قیام سے لیکر آج تک ہزارہ قوم میں سیاسی و جمہوری کلچر کے فروغ کیلئے کام کیا ہے،احمد علی کوہزاد
- 9 بے گناہ افراد کی لاشوں کی برآمدگی امن و امان کی سنگین ابتری اور شہریوں کے تحفظ میں ریاستی ناکامی کا انتہائی افسوسناک مظہر ہے،سینیٹر مولانا عبدالواسع
- بلوچستان کا رقبہ وسیع عریض ہونے کی وجہ سے دہشتگردی کی کاروائیوں میں نقصانات ہوتے ہیں،گورنر
- دہشت گردی کیخلاف جنگ میں شہداء کی عظیم قربانیاں قوم کا قیمتی سرمایہ ہیں۔ میر علی حسن زہری
- بزدل ہشت گرد عناصر اپنے مذموم مقاصد میں کبھی کامیاب نہیں ہوں گے۔ سینیٹر ثمینہ ممتاز زہری

