ڈیرہ بگٹی،لین دین تنازعے پر فائرنگ،خاتون جاں بحق

ڈیرہ بگٹی(این این آئی)ڈیرہ بگٹی کے علاقے میں لین دین کے تنازعے پر فائرنگ سے خاتون جاں بحق ہوگئی۔ پولیس کے مطابق جمعرات کو ڈیرہ بگٹی کے علاقے سوئی دریجان کالونی میں لین دین کے تنازعے پرایک شخص نے فائرنگ کرکے اپنی چچی کو ہلاک کردیا اور موقع سے فرار ہوگیا پولیس نے نعش قبضے میں لیکرہسپتال پہنچاکرضروری کارروائی کے بعد ورثاء کے حوالے کردی اور مقدمہ درج کرکے مزید کارروائی شروع کردی۔

اپنا تبصرہ بھیجیں