کوئٹہ(این این آئی)حکومت بلوچستان نے اوتھل زیرو پوائنٹ کے قریب مسافر کوچ حادثے میں قیمتی انسانی جانوں کے ضیاع پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کیا ہے۔ حکومت بلوچستان کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ اس سانحے پر صوبائی حکومت متاثرہ خاندانوں کے غم میں برابر کی شریک ہے واقعہ کے فوری بعد ریسکیو ٹیمیں جائے وقوعہ اوتھل زیرو پوائنٹ روانہ ہوئیں اور امدادی کارروائیاں شروع کیں۔ MERC وندر، MERC تیارو اور ایدھی کی ٹیموں نے زخمیوں کو بروقت قریبی اسپتالوں میں منتقل کرکے فوری طبی امداد فراہم کی حکومت بلوچستان نے واضح کیا ہے کہ زخمیوں کو ہر ممکن علاج معالجے کی بہترین سہولیات فراہم کی جا رہی ہیں جبکہ ضلعی انتظامیہ کو متاثرہ خاندانوں کی فوری امداد اور مکمل معاونت یقینی بنانے کی ہدایت جاری کردی گئی ہے جبکہ حادثے کی وجوہات جاننے کے لیے انکوائری کا آغاز کر دیا گیا ہے تاکہ مستقبل میں اس نوعیت کے واقعات کی روک تھام کے لیے مؤثر اقدامات اٹھائے جا سکیں حکومت بلوچستان نے عوام سے اپیل کی ہے کہ سڑکوں پر ٹریفک قوانین کی پابندی کریں تاکہ انسانی جانوں کے تحفظ کو یقینی بنایا جا سکے۔
مزید پڑھیں
Load/Hide Comments
تازہ ترین
- اللہ کے واسطے اب یہ اللہ کا واسطہ ختم کیا جائے
- ناجائز رزق سے پلی ہوئی اولاد
- مکران کے نوجوان بے پناہ صلاحیتوں کے حامل،انہیں اپنی صلاحیتوں کے اظہار کے لیے بہتر مواقع کی ضرورت ہے،سید تیمور شاہ
- ہنہ اوڑک میں دہشتگردی کے مسلسل واقعات صوبائی حکومت کی امن و امان برقرار رکھنے میں ناکامی کا واضح ثبوت ہیں، نیشنل پارٹی
- بلوچستان نیوٹریشن ڈائریکٹوریٹ کے زیر اہتمام، یونیسیف کے تعاون سے پیرینٹنگ منتھ سیمینار وآگاہی واک کا انعقادکیاگیا
- پارٹی نے اپنے قیام سے لیکر آج تک ہزارہ قوم میں سیاسی و جمہوری کلچر کے فروغ کیلئے کام کیا ہے،احمد علی کوہزاد
- 9 بے گناہ افراد کی لاشوں کی برآمدگی امن و امان کی سنگین ابتری اور شہریوں کے تحفظ میں ریاستی ناکامی کا انتہائی افسوسناک مظہر ہے،سینیٹر مولانا عبدالواسع
- بلوچستان کا رقبہ وسیع عریض ہونے کی وجہ سے دہشتگردی کی کاروائیوں میں نقصانات ہوتے ہیں،گورنر
- دہشت گردی کیخلاف جنگ میں شہداء کی عظیم قربانیاں قوم کا قیمتی سرمایہ ہیں۔ میر علی حسن زہری
- بزدل ہشت گرد عناصر اپنے مذموم مقاصد میں کبھی کامیاب نہیں ہوں گے۔ سینیٹر ثمینہ ممتاز زہری

