ڈیرہ مراد جمالی (این این آئی)سابق صوبائی وزیر بورڈ آف ریونیو بلوچستان میر سکندرعلی خان عمرانی نے نصیرآباد بالخصوص ڈیرہ مراد جمالی میں چوری ڈکیتی رہزنی کی بڑھتی ہوئی وارداتوں پر گہری تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ ڈیرہ مراد جمالی میں بدامنی لوٹ مار کے واقعات ناقابل برداشت ہیں آئے روز اقلیتی برادری سمیت تاجروں کو دن دھاڑے لوٹنے اور فائرنگ کرکے انکو زخمی کرنے جیسے واقعات پولیس کی ناکامی اور بدترین بدامنی کا منہ بولتا ہوا ثبوت ہے لاقانویت ظلم وجبر اور استحال کسی صورت قبول نہیں عوام کے حقوق انکے مفادات کے تحفظ کے لیے ہرممکن کوشش جاری رکھیں گے عوام کے ہر دکھ سکھ میں شریک ہوں گے سیاست اپنی جگہ عوام سے قائم بھائی چارے کا رشتہ کبھی بھی ٹوٹ نہیں سکتا ان خیالات کا اظہار انہوں نے ڈیرہ مراد جمالی میں عوامی وفود سے بات چیت کرتے ہوئے کیا انہوں نے کہا ڈیرہ مراد جمالی میں چوری ڈکیتی رہزنی اور لوٹ مار کے واقعات ناقابل قبول ہیں تاجروں اور شہریوں سے لوٹ مار کے واقعات نے نقل ومکانی پر مجبور کر دیا گیا ہے بدامنی کے واقعات پر گہری تشویش ہے پولیس ڈیرہ مراد جمالی میں قیام امن قائم کرنے مین ناکام ہوچکی ہے شہری اور تاجر برادری بدامنی کی وجہ سے سخت پریشان ہیں ڈیرہ مراد جمالی کے عوام کو ڈاکووں اور لیٹروں کے رحم وکرم پر چھوڑ دیا گیا ہے انہوں نے کہا کہ عوامی نمائدگی کے دعوے دار بدامنی لاقانویت کے ذمیدار ہیں وہ صرف لوٹ مار میں مصروف عمل ہیں عوام کی ترقی کے لیے کوئی خاطرخواہ اقدامات نہیں کیے گئے صرف ہمارے دور کے ترقیاتی منصوبے نظر آئیں گے عوام کی ترقی اور انکے مفادات کا تحفظ ہمارا نصب العین ہے ہمارے دروازے عوام کے لیے چوبس گھنٹے ہوے ہیں ظلم وجبر کرنے اور عوام کا استحصال کرنے والوں کا انجام قریب تر ہے۔
مزید پڑھیں
Load/Hide Comments
تازہ ترین
- اللہ کے واسطے اب یہ اللہ کا واسطہ ختم کیا جائے
- ناجائز رزق سے پلی ہوئی اولاد
- مکران کے نوجوان بے پناہ صلاحیتوں کے حامل،انہیں اپنی صلاحیتوں کے اظہار کے لیے بہتر مواقع کی ضرورت ہے،سید تیمور شاہ
- ہنہ اوڑک میں دہشتگردی کے مسلسل واقعات صوبائی حکومت کی امن و امان برقرار رکھنے میں ناکامی کا واضح ثبوت ہیں، نیشنل پارٹی
- بلوچستان نیوٹریشن ڈائریکٹوریٹ کے زیر اہتمام، یونیسیف کے تعاون سے پیرینٹنگ منتھ سیمینار وآگاہی واک کا انعقادکیاگیا
- پارٹی نے اپنے قیام سے لیکر آج تک ہزارہ قوم میں سیاسی و جمہوری کلچر کے فروغ کیلئے کام کیا ہے،احمد علی کوہزاد
- 9 بے گناہ افراد کی لاشوں کی برآمدگی امن و امان کی سنگین ابتری اور شہریوں کے تحفظ میں ریاستی ناکامی کا انتہائی افسوسناک مظہر ہے،سینیٹر مولانا عبدالواسع
- بلوچستان کا رقبہ وسیع عریض ہونے کی وجہ سے دہشتگردی کی کاروائیوں میں نقصانات ہوتے ہیں،گورنر
- دہشت گردی کیخلاف جنگ میں شہداء کی عظیم قربانیاں قوم کا قیمتی سرمایہ ہیں۔ میر علی حسن زہری
- بزدل ہشت گرد عناصر اپنے مذموم مقاصد میں کبھی کامیاب نہیں ہوں گے۔ سینیٹر ثمینہ ممتاز زہری

