نیشنل پارٹی مکران ریجن کا اجلاس 5 اکتوبر کو صبح 10 بجے تربت میں طلب کیا گیا

تربت( این این آئی) نیشنل پارٹی مکران ریجن کے سکریٹری واجہ ابوالحسن نے نیشنل پارٹی کی ریجنل کمیٹی کا اجلاس 5 اکتوبر کو صبح 10 بجے تربت میں طلب کردیا ہے۔ ضلع کیچ، پنجگور اور گوادر کے صدر و جنرل سکریٹری سمیت مرکزی و صوبائی عہدیداران اور مرکزی و ورکنگ کمیٹی کے مکران سے تعلق رکھنے والے ممبران اور اراکین پارلیمنٹ اپنی شرکت کو یقینی بنائیں۔ اجلاس میں مرکزی صدر ڈاکٹر عبدالمالک بلوچ اور دیگر سنیر پارٹی رہنما بھی شریک ہونگے۔ اجلاس میں مکران میں درپیش سیاسی مسائل و مشکلات، بارڈز کاروبار کے مسائل سمیت پارٹی کے تنظیمی مسائل زیر بحث ہونگے اور اہم فیصلے کئے جائیں گے۔ ضلعی تنظیمیں اپنی تنظیمی و سیاسی رپورٹس پیش کریں گے اور آئندہ کی تنظیمی و سیاسی حکمت عملی مرتب کی جائے گی۔
جاری کردہ۔ ابوالحسن بلوچ سکریٹری ریجنل کمیٹی مکران

اپنا تبصرہ بھیجیں