کوئٹہ(این این آئی) خضدار میں لیویز اہلکاروں کے خلاف کاروائی دو نائب رسالداروں کو تین رینک تنزلی کے بعد سپاہی بنا دیا گیا۔تفصیلات کے مطابق ڈپٹی کمشنر خضدار یاسر اقبال دشتی نے منشیات اسمگلنگ کے مقدمات میں مجرمانہ غفلت، ناقص تفتیش اور اسمگلرز سے مبینہ روابط کے الزامات پر لیویز فورس کے دو نائب رسالداروں کے خلاف بڑی تادیبی کاروائی عمل میں لاکر ایس ایچ او باغبانہ نائب رسالدار غلام حیدر،ایس ایچ او وڈھ آڑنجی نائب رسالدار مختیار احمد کو منشیات کیسز میں ملزمان کو فائدہ پہنچانے، ناقص تفتیش اور اختیارات کے غلط استعمال پر قصوروار ٹھہراتے ہوئے انکے خلاف سخت کاروائی کا فیصلہ کیا۔دونوں افسران کو تین رینک تنزلی دے کر سپاہی بنا نے کے ساتھ ساتھ،سینارٹی لسٹ میں آخری نمبر،پانچ سال تک ترقی پر مکمل پابندی عائد اور پانچ سال تک کسی نئی پوسٹنگ کے لیے نا اہل قرارد ے دیا ہے۔ ڈپٹی کمشنر خضدار نے واضح الفاظ میں کہا ہیکہ لیویز فورس انصاف پسند، قانون کی پابند اور عوام کی محافظ فورس ہے۔ ایسے اہلکار جو منشیات فروشوں یا جرائم پیشہ عناصر سے روابط رکھتے ہوں، ان کے لیے اس فورس میں کوئی جگہ نہیں۔ترجمان لیویز فورس خضدار کے مطابق یہ سخت اقدام اس وقت اٹھایا گیا جب منشیات کے اہم مقدمات میں دونوں افسران کی ناقص تفتیش کے باعث ملزمان کو عدالت سے رہائی ملی۔ انکوائری میں یہ بات سامنے آئی کہ دونوں افسران نے مجرمان کے ساتھ ملی بھگت کرتے ہوئے جان بوجھ کر شواہد کو کمزور کیا۔شہریوں، سول سوسائٹی اور دیگر اداروں نے اس اقدام کو سراہا ہے اور اسے قانون کی عملداری اور لیویز فورس میں احتساب کے عمل کو مضبوط بنانے کی جانب ایک مثبت قدم قرار دیا ہے۔
مزید پڑھیں
Load/Hide Comments
تازہ ترین
- اللہ کے واسطے اب یہ اللہ کا واسطہ ختم کیا جائے
- ناجائز رزق سے پلی ہوئی اولاد
- مکران کے نوجوان بے پناہ صلاحیتوں کے حامل،انہیں اپنی صلاحیتوں کے اظہار کے لیے بہتر مواقع کی ضرورت ہے،سید تیمور شاہ
- ہنہ اوڑک میں دہشتگردی کے مسلسل واقعات صوبائی حکومت کی امن و امان برقرار رکھنے میں ناکامی کا واضح ثبوت ہیں، نیشنل پارٹی
- بلوچستان نیوٹریشن ڈائریکٹوریٹ کے زیر اہتمام، یونیسیف کے تعاون سے پیرینٹنگ منتھ سیمینار وآگاہی واک کا انعقادکیاگیا
- پارٹی نے اپنے قیام سے لیکر آج تک ہزارہ قوم میں سیاسی و جمہوری کلچر کے فروغ کیلئے کام کیا ہے،احمد علی کوہزاد
- 9 بے گناہ افراد کی لاشوں کی برآمدگی امن و امان کی سنگین ابتری اور شہریوں کے تحفظ میں ریاستی ناکامی کا انتہائی افسوسناک مظہر ہے،سینیٹر مولانا عبدالواسع
- بلوچستان کا رقبہ وسیع عریض ہونے کی وجہ سے دہشتگردی کی کاروائیوں میں نقصانات ہوتے ہیں،گورنر
- دہشت گردی کیخلاف جنگ میں شہداء کی عظیم قربانیاں قوم کا قیمتی سرمایہ ہیں۔ میر علی حسن زہری
- بزدل ہشت گرد عناصر اپنے مذموم مقاصد میں کبھی کامیاب نہیں ہوں گے۔ سینیٹر ثمینہ ممتاز زہری

