ڈیرہ مراد جمالی(این این آئی)محکمہ پی ایچ ای کچھی پلین واٹر سپلائی اسکیم ڈیرہ مراد جمالی میں غیر قانونی واٹر کنکشنز کے خلاف گرینڈ آپریشن جاری ڈیرہ مراد جمالی اوچ ایریا ڈیرہ رحمان جمالی ربی کینال ایریا وحیداباد مینگل پی ڈی ایم اے ویئر ہاوس عزیزآباد شوری اور نوتال تک چار انچ تین انچ دو انچ ایک انچ سمیت دیگر ڈایہ کے مین پائپ لائن اٹھارہ انچ ڈایہ سے تمام کنکشنز کاٹ دیے گیے۔ایگزیکیٹو انجینئر پی ایچ ای کچھی پلین ذاکر حسین جمالی نے بتایا کہ صوبائی سیکریٹری پی ایچ ای بلوچستان محمد ہاشم غلزئی کے خصوصی احکامات چیف انجینئر پی اینڈ ڈی امیر جان اللہ داد مگسی اور سپرینڈنٹنٹ پی ایچ ای سرکل نصیراباد عبدالجبار مندوخیل کے دورہ کے موقع پر گرینڈ اپریشن غیر قانونی واٹر کنکشنز منقطع کرنے اور اس میں ملوث افراد کے خلاف باقاعدہ قانونی کارروائی کرنے انکے خلاف ایف آئی ار کے اندراج سمیت تمام قانونی اپشن استعمال کرنے کا فصیلہ کر لیا گیا سب انجینئر محمد ایوب بھٹو سپر وایزر سہنڑاں خان جویا اور ماتحت عملہ اپریشن اور غیر قانونی واٹر کنکشز کاٹنے کی نگرانی کا عمل جاری ہے آپریشن مزید چند روز تک جاری رکھا جاے گا مین پائپ لاین اٹھارہ انچ ڈایہ جو کہ بختیارآباد نوتال لانڈھی شریف ٹنگوٹی چھلگری بھاگ سمیت دیگر علاقون کو غیر قانونی واٹر کنکشنز اور ان غیر قانونی کنکشنز کے ذریعے زرعی آبادی کی جارہی تھی جس سے ان علاقون کو پانی کی سپلائی متاثر ہو رہی تھی اور پانی بھی ضائع ہو رہا تھا گزشتہ دنوں سے ان غیر قانونی واٹر کنکشنز کو کاٹنے کے لیے پی ایچ ای بھر پور کارواء کر رہا ہے ہیوی مشنری سمیت بھای لیبر کے ذریعے کاروائی جاری ہے ذاکرحسین جمالی نے کہا پائپ لاین کو توڑنے اور غیر قانونی واٹر کنکشنز لگانے والوں کو کسی صورت بھی معاف نہیں کیا جائے گا غیر قانونی واٹر کنکشنز لگانے کی روک وتھام کے لیے ماتحت عملے پر مشتمل خصوصی ٹیم تشکیل دیدی گئی جوکہ موٹر سائیکلوں پر روزانہ پایپ لاین کی نگرانی کے لیے پیٹرولنگ شروع کردی گئی ہے ذاکر حسین جمالی نے کہا بھاگ بختیارآباد۔لانڈھی شریف ٹنگوٹی چھلگری سمیت دیگر علاقون کے عوام کو پانی کی فراہمی بلا تعطل جاری رکھنے کے لیے بھر پور اور موثر اقدامات کیے جارہے ہیں پانی کی بلاتعطل فراہمی اور حایل تمام رکاوٹیں دور کی جارہی ہیں انہوں نے کہا وہ دن رات تمامسسٹم کی خود نگرانی کر رہے ہیں پانی کی فراہمی ہر حال بحال اور جاری رکھیں گے پانی کی چوری اور غیر قانونی طریقے سے پائپ لاین کو توڑنے والون کو قانون کی کٹہرے مین لا کھڑا کر دینگے چاہے وہ کتنا ہی باثر کیوں نہ ہو معاف نہیں کیا جاے گا انہوں نے خبردار کیا کہ وہ پی ایچ ای کی مین پائپ لائن کو توڑنے اور غیر قانونی طریقے سے غیر قانونی کنکشنز لگانے سے اجتناب کیا جائے
مزید پڑھیں
Load/Hide Comments
تازہ ترین
- روسی لیڈر نوالنی کی موت جس زہر سے ہوئی وہ کتنا مہلک؟
- شہباز شریف کو نئی حکومت کی حلف برداری میں شرکت کی دعوت
- پاکستان کی فٹ بال ٹیم اپریل میں فیفا سیریز میں حصہ لے گی: محسن گیلانی
- انڈیا میں مصنوعی ذہانت پر ’سب سے بڑی‘ سربراہی کانفرنس
- مہنگائی نے عام آدمی کی زندگی مشکل بنا دی، حکومت اقدامات میں ناکام
- وزیراعلیٰ پنجاب کا مستحق افراد کے لیے فلاحی پروگرام ”مریم کو بتائیں“ کا آغاز
- احسن اقبال بنگلہ دیشی وزیراعظم کی حلف برداری میں شرکت کیلئے بنگلہ دیش چلے گئے،تقریب(آج)ہوگی
- پاکستان کی اسرائیل کی مغربی کنارے میں غیر قانونی یہودی بستیوں کی توسیع کی شدید مذمت
- فیلڈمارشل سیدعاصم منیراورقومی سلامتی کے مشیرشیخ طحنون بن زایدالنہیان کی ملاقات
- وزیر اعظم شہباز شریف کاچین کے نئے سال پر صدر شی جن پنگ و چینی عوام کیلئے نیک خواہشات کا اظہار

