بولان(این این آئی)ضلعی انتظامیہ کچھی کی جانب سے عوامی مسائل کے حل اور براہِ راست رابطے کے لیے گورنمنٹ بوائز ہائی سکول کھٹن میں کھلی کچہری کا انعقاد کیا گیا جسکی صدارت ڈپٹی کمشنر کچھی کیپٹن(ر)جمعہ داد خان مندوخیل نے کی اس موقع پر ضلعی انتظامی و سول آفیسران علاقے کے مختلف طبقات سے تعلق رکھنے والے معتبرین، علاقائی عمائدین و شہریوں نے بڑی تعداد میں شرکت کی، کھلی کچہری میں ڈپٹی کمشنر کچھی اور ڈی ای او کچھی احکام الدین ساتکزئی کو روایتی ثقافتی ٹوپی اور اجرک بھی پہنایا گیا۔کھلی کچہری میں مکینوں نے علاقے میں درپیش بنیادی مسائل و دیگر اہم معاملات پر ڈپٹی کمشنر کچھی کی توجہ مبذول کرائی ڈپٹی کمشنر کیپٹن ریٹائرڈ جمعہ داد خان مندوخیل نے شہریوں کے مسائل غور سے سنے اور بعض شکایات پر موقع پر ہی متعلقہ افسران کو فوری احکامات جاری کیے انہوں نے واضح کیا کہ ضلعی انتظامیہ عوامی فلاح و بہبود کو اپنی اولین ترجیح سمجھتی ہے اور کھلی کچہریوں کا انعقاد اس بات کا عملی ثبوت ہے کہ عوامی شکایات کو فوری سنا اور حل کیا جائے انہوں نے کہا کہ ہماری کوشش ہے کہ عوام کو ان کی دہلیز پر سہولیات فراہم کی جائیں کھلی کچہریوں کا مقصد یہی ہیکہ لوگ بلا خوف و جھجک اپنے مسائل براہِ راست اعلیٰ افسران تک پہنچا سکیں جنہیں حل کیا جاسکے انکا کہنا تھا کہ ضلعی انتظامیہ کچھی علاقائی امن سمیت دیگر مسائل جو سالوں کے ہیں انکے دیرپا حل کیلئے اپنے محدود وسائل کے دائرے اختیار میں رہ کر حل کرنے کیلئے سنجیدہ اقدامات اٹھا رہی ہے اہم بنیادی مسائل جو آج کی کھلی کچہری میں بیان کیا کیئے گئے ہیں ترجیحات میں شامل کرلیا ہے انشاء اللہ انہیں حل کرنے کی بھرپور کوششیں جاری رکھے گے تاکہ عوام اور ضلعی انتظامیہ کا باہنی ربط اور اعتماد کی فضاء قائم ہو۔
مزید پڑھیں
Load/Hide Comments
تازہ ترین
- اللہ کے واسطے اب یہ اللہ کا واسطہ ختم کیا جائے
- ناجائز رزق سے پلی ہوئی اولاد
- مکران کے نوجوان بے پناہ صلاحیتوں کے حامل،انہیں اپنی صلاحیتوں کے اظہار کے لیے بہتر مواقع کی ضرورت ہے،سید تیمور شاہ
- ہنہ اوڑک میں دہشتگردی کے مسلسل واقعات صوبائی حکومت کی امن و امان برقرار رکھنے میں ناکامی کا واضح ثبوت ہیں، نیشنل پارٹی
- بلوچستان نیوٹریشن ڈائریکٹوریٹ کے زیر اہتمام، یونیسیف کے تعاون سے پیرینٹنگ منتھ سیمینار وآگاہی واک کا انعقادکیاگیا
- پارٹی نے اپنے قیام سے لیکر آج تک ہزارہ قوم میں سیاسی و جمہوری کلچر کے فروغ کیلئے کام کیا ہے،احمد علی کوہزاد
- 9 بے گناہ افراد کی لاشوں کی برآمدگی امن و امان کی سنگین ابتری اور شہریوں کے تحفظ میں ریاستی ناکامی کا انتہائی افسوسناک مظہر ہے،سینیٹر مولانا عبدالواسع
- بلوچستان کا رقبہ وسیع عریض ہونے کی وجہ سے دہشتگردی کی کاروائیوں میں نقصانات ہوتے ہیں،گورنر
- دہشت گردی کیخلاف جنگ میں شہداء کی عظیم قربانیاں قوم کا قیمتی سرمایہ ہیں۔ میر علی حسن زہری
- بزدل ہشت گرد عناصر اپنے مذموم مقاصد میں کبھی کامیاب نہیں ہوں گے۔ سینیٹر ثمینہ ممتاز زہری

