کوئٹہ(این این آئی) ایف آئی اے کی کوئٹہ اور گوادر میں کاروائیاں لاکھوں مالیت کی ملکی و غیر ملکی کرنسی برآمد 4 ملزمان گرفتار۔ ترجمان ایف آئی اے کے مطابق حوالہ ہنڈی اور غیر قانونی کرنسی ایکسچینج میں ملوث ملزمان کے خلاف کاروائیاں جاری ہیں، ترجمان کے مطابق ایف آئی اے کمرشل بینکنگ سرکل کوئٹہ اور کمپوزٹ سرکل گوادر نے کوئٹہ اور گوادر کے مختلف علاقوں سے حوالہ ہنڈی اور غیر قانونی کرنسی ایکسچینج میں ملوث 4 ملزمان کو گرفتار کرلیا۔ گرفتار ملزمان میں حاجی شریف، عبدالرحمن، ریاض اور نذیر احمد شامل ہیں جو حوالہ ہنڈی اور غیر قانونی کرنسی ایکسچینج میں ملوث ہیں۔ ترجمان کے مطابق ملزمان کے قبضے سے 1072 امریکی ڈالر، 5770 افغانی، 2485 ترکش لیرا، 9 لاکھ انڈونیشن روپیہ، 5.3 ملین ایرانی ریال،27 لاکھ پاکستانی روپے برآمد کر لیے گئے۔ ملزمان بغیر لائسنس کرنسی ایکسچینج کا کاروبار کر رہے تھے گرفتار ملزمان سے موبائل فونز، 23 سے زائد چیک بکس بھی برآمد۔ ترجمان کے مطابق ملزمان کے زیر استعمال بینک اکاونٹس سے کروڑوں روپے ک حوالہ ہنڈی سے متعلق ٹرانزیکشنز کی گئیں گرفتار ملزمان سے غیر قانونی کرنسی ایکسچینج اور حوالہ ہنڈی سے متعلق شواہد بھی برآمد کر لیے گئے۔ملزمان برآمد ہونے والی کرنسی کے حوالے سے حکام کو مطمئن نہ کر سکے۔ملزمان کے خلاف مقدمہ درج کر کے تفتیش شروع کر دی گئی جبکہ ان کے دیگر ساتھیوں کی گرفتاری کے لئے چھاپے مارے جا رہے ہیں۔

