مکران کوسٹل ہائی وے پرکار الٹ گئی،تین افراد زخمی

اوتھل (این این آئی) مکران کوسٹل ہائی وے پر ابو ہوٹل لیاری کے قریب کراچی سے تربت جانیوالی کار ٹائر پھٹ جانے اور تیز رفتاری کی وجہ سے الٹ گئی تین افراد زخمی ہو گئے، تفصیلات کے مطابق ابو ہوٹل لیاری کے قریب کراچی سے تربت جانیوالی کار ٹائر پھٹ جانے اور تیز رفتاری کی وجہ سے الٹ گئی۔ حادثے میں تین افراد زخمی ہو گئے۔ریسکیو ٹیم نے فوری طور پر جائے حادثہ پر پہنچ کر زخمیوں کو ابتدائی طبی امداد دی اور انہیں ڈسٹرکٹ ہیڈکوارٹر اسپتال اوتھل منتقل کیا۔ وہاں طبی معالجے کے بعد زخمیوں کو مزید علاج کے لیے کراچی منتقل کر دیا گیا۔ زخمیوں کی شناخت اسامہ ولد جمشید، حاجی نغمان ولد کمال بلوچ اور باہد ولد رسول بلوچ کے نام سے ہوئی ہے، جن کا تعلق کراچی اور تربت سے بتایا گیا ہے. یہ حادثہ ٹائر کے اچانک پھٹنے اور گاڑی کے کنٹرول کھونے کی وجہ سے پیش آیا، جو راستے کی سلامتی اور گاڑیوں کی حالت پر سوالیہ نشان لگا دیتا ہے۔ زخمیوں کی حالت کو دیکھتے ہوئیآئے روز حادثات کے باعث حکام سے مطالبہ کیا جا رہا ہے کہ سڑکوں پرحفاظتی اقدامات کو مزید بہتر بنایا جائے تاکہ ایسے حادثات کی روک تھام کی جا سکے اور عوام کی جانوں کو تحفظ فراہم کیا جائے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں