نوکنڈی (این این آئی) تفتان رائفلز ایف سی بلوچستان ساؤتھ کے کمانڈنٹ برگیڈیئر عامر خان خلیل نے ایک سادہ اور پروقار تقریب میں خدمتِ انسانیت اور تعلیم دوستی کا عملی مظاہرہ کرتے ہوئے گورنمنٹ گرلز ہائیر سیکنڈری سکول نوکنڈی اور ایف سی پبلک اسکول اینڈ کالج نوکنڈی کے غریب و نادار طلباء و طالبات میں اسکول یونیفارمز اور شوز تقسیم کیے۔ برگیڈیئر عامر خان خلیل نے اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے کہا کہ تعلیم ہی وہ واحد ذریعہ ہے جس کے ذریعے قومیں ترقی کرتی ہیں اور معاشرے روشنی کی طرف گامزن ہوتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ یہ بچے ہمارا سرمایہ اور مستقبل ہیں، ان کی خوشی، سہولت اور کامیابی ہی ہمارے روشن کل کی ضمانت ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ ایف سی بلوچستان نہ صرف سرحدوں کی حفاظت کے لیے کوشاں ہے بلکہ عوامی خدمت اور تعلیم کے فروغ کے میدان میں بھی اپنی ذمے داریاں احسن انداز میں ادا کر رہی ہے۔ مقامی اساتذہ اور والدین نے برگیڈیئر عامر خان خلیل کے اس اقدام کو بچوں کی حوصلہ افزائی اور تعلیمی میدان میں یکساں مواقع فراہم کرنے کی بہترین مثال قرار دیا۔ انہوں نے کہا کہ اس طرح کی عملی کوششوں سے نہ صرف طلباء و طالبات میں اعتماد پیدا ہوگا بلکہ وہ اپنی تعلیمی کارکردگی کو مزید بہتر بنانے کی جانب راغب ہوں گے۔ آخر میں برگیڈیئر عامر خان خلیل نے دعا کی کہ یہ معصوم بچے علم کی روشنی سے اپنے علاقے اور ملک کا نام روشن کریں اور مستقبل میں وطن کے شاندار معمار بنیں۔
مزید پڑھیں
Load/Hide Comments
تازہ ترین
- آٹے کی قیمتوں میں ہوش ربا اضافہ تشویشناک، غریب عوام دو وقت کی روٹی سے محروم ہو رہے ہیں،جے یوآئی
- بلوچستان پولیس کے افسران اور جوان دہشتگردی کیخلاف فرنٹ لائن پر لڑ رہے ہیں،سید جہانگیرشاہ
- غربت اور بیروزگاری صوبے کی معاشی ترقی، سماجی خوشحالی اور نوجوانوں کے مستقبل کیلئے بڑے چیلنجز ہیں،جعفرخان مندوخیل
- بلوچستان کے تین اضلاع میں مجموعی طور پر8 دہشتگردوں کا خاتمہ اور بھاری مقدار میں دھماکہ خیز مواد کی برآمدگی دہشتگردی کے خلاف اہم کامیابیاں ہیں،بابر یوسفزئی
- وزیراعلیٰ بلوچستان کا کوئٹہ، نوشکی اور خضدار میں کارروائیوں کے دوران 8 دہشت گردوں کے خاتمے پر سیکیورٹی فورسز کو خراجِ تحسین
- کوئٹہ کی باہمت بیٹی نے معذوری کو شکست دے کر خواتین کیلئے مثال قائم کر دی
- ہم پاکستان میں ایسا عادلانہ نظام چاہتے ہیں جس میں ہر شہری کو حقوق، انصاف اور تعلیم کے یکساں مواقع میسر ہوں،مولاناہدایت الرحمن بلوچ
- جمعیت مولانا فضل الرحمن کیخلاف الزام تراشی اور کردار کشی کو سرکاری نمائندوں کی نوکریاں پکی کرنے کا آسان ذریعہ بنا دیا گیا ہے، سینیٹر مولانا عبدالواسع
- سعودی عرب کے علاقے نجران میں ہیلی کاپٹر گر کر تباہ، عملے کے 2 ارکان ہلاک
- ایران حوثیوں کو سعودی عرب پر حملوں کے لیے انٹیلی جنس فراہم کر رہا ہے، وال اسٹریٹ جرنل کا دعویٰ

