چھتر(این این آئی)کمشنر نصیرآباد ڈویژن صلاح الدین نورزئی نے ایگزیکٹیو انجینئر روڈز عبدالرحمن کاکڑ کے ہمراہ زیر تعمیر بلیک ٹاپ روڈ کوٹ ارسلان تا پرکانی پل ربیع ٹو کا تفصیلی دورہ کیا اس موقع ایس ڈی او نادر علی پنھور بھی موجود تھے کمشنر نصیرآباد ڈویژن نے مختلف تعمیراتی منصوبوں کا معائنہ کرتے ہوئے کام کے معیار اور رفتار کا باریک بینی سے جائزہ لیا کمشنر نصیرآباد ڈویژن صلاح الدین نورزئی نے محکمہ مواصلات و تعمیرات نصیرآباد کو ہدایت کی کہ ترقیاتی منصوبوں کی بروقت اور معیاری تکمیل کو ہر صورت یقینی بنایا جائے تاکہ عوام کو بہتر سفری سہولیات میسر آ سکیں انہوں نے کہا کہ حکومت عوامی فلاح و بہبود کے منصوبوں پر خطیر رقوم خرچ کر رہی ہے، لہٰذا کسی قسم کی غفلت یا کوتاہی برداشت نہیں کی جائے گی ایکسین روڈز نصیرآباد عبدالرحمن کاکڑ نے کمشنر ڈویڑن صلاح الدین نورزئی کو منصوبوں کی پیش رفت پر بریفنگ دیتے ہوئے بتایا کہ بلیک ٹاپ روڈ کوٹ ارسلان سمیت دیگر علاقوں میں سڑکوں کی تعمیر تیزی سے جاری ہے اور جلد ہی عوام کو سہولت میسر آ جائے گا کمشنر نصیرآباد ڈویژن صلاح الدین نورزئی کہا کہ ترقیاتی منصوبوں کی تکمیل سے علاقے میں خوشحالی اور ترقی کے نئے دور کا آغاز ہوگا۔
مزید پڑھیں
Load/Hide Comments
تازہ ترین
- اللہ کے واسطے اب یہ اللہ کا واسطہ ختم کیا جائے
- ناجائز رزق سے پلی ہوئی اولاد
- مکران کے نوجوان بے پناہ صلاحیتوں کے حامل،انہیں اپنی صلاحیتوں کے اظہار کے لیے بہتر مواقع کی ضرورت ہے،سید تیمور شاہ
- ہنہ اوڑک میں دہشتگردی کے مسلسل واقعات صوبائی حکومت کی امن و امان برقرار رکھنے میں ناکامی کا واضح ثبوت ہیں، نیشنل پارٹی
- بلوچستان نیوٹریشن ڈائریکٹوریٹ کے زیر اہتمام، یونیسیف کے تعاون سے پیرینٹنگ منتھ سیمینار وآگاہی واک کا انعقادکیاگیا
- پارٹی نے اپنے قیام سے لیکر آج تک ہزارہ قوم میں سیاسی و جمہوری کلچر کے فروغ کیلئے کام کیا ہے،احمد علی کوہزاد
- 9 بے گناہ افراد کی لاشوں کی برآمدگی امن و امان کی سنگین ابتری اور شہریوں کے تحفظ میں ریاستی ناکامی کا انتہائی افسوسناک مظہر ہے،سینیٹر مولانا عبدالواسع
- بلوچستان کا رقبہ وسیع عریض ہونے کی وجہ سے دہشتگردی کی کاروائیوں میں نقصانات ہوتے ہیں،گورنر
- دہشت گردی کیخلاف جنگ میں شہداء کی عظیم قربانیاں قوم کا قیمتی سرمایہ ہیں۔ میر علی حسن زہری
- بزدل ہشت گرد عناصر اپنے مذموم مقاصد میں کبھی کامیاب نہیں ہوں گے۔ سینیٹر ثمینہ ممتاز زہری

