تربت(این این آئی)کیچ کلچرل فیسٹیول میں ایک اہم فکری نشست منعقد ہوئی جس میں بلوچستان کے تعلیمی، سماجی اور صحافتی مسائل پر بھرپور مکالمہ ہوا جس میں ممتاز ماہرِ تعلیم ڈاکٹر پرویز ہودبائی، رکن صوبائی اسمبلی ڈاکٹر عبدالمالک بلوچ، سینیئر صحافی شہزادہ ذوالفقار اور کوئٹہ پریس کلب کے صدر عرفان سعید نے اظہار خیال کیا۔ نشست کی نظامت مقبول ناصر نے انجام دی ڈاکٹر پرویز ہودبائی نے کہا کہ بچوں کو ابتدائی تعلیم مادری زبان میں دینا لازمی ہے تاکہ وہ اپنی شناخت اور زبان پر مکمل دسترس حاصل کرسکیں، تاہم جدید علوم اور سائنسی ترقی کے ساتھ ہم آہنگ رہنے کے لیے انگریزی زبان سیکھنا بھی ناگزیر ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ مذہب اور سائنس کی نوعیت الگ الگ ہے؛ مذہب اخلاقیات سکھاتا ہے جبکہ سائنس مشاہدے، منطق اور تجربے پر مبنی علم فراہم کرتی ہے۔ انہوں نے زور دیا کہ ایک حقیقی تعلیمی نظام وہ ہے جو طلبہ میں سوال کرنے، سوچنے اور تجزیہ کرنے کی آزادی پیدا کرے نہ کہ صرف رٹہ بازی پر انحصار کرے رکن صوبائی اسمبلی ڈاکٹر عبدالمالک نے کہاکہ بلوچستان کے مسائل کی جڑ جمہوری اور قومی سوالات کے حل میں پوشیدہ ہے۔ ان کے مطابق ایک کثیرالاقوامی ریاست تبھی مستحکم ہوسکتی ہے جب تمام زبانوں اور ثقافتوں کو برابری کا احترام دیا جائے۔ انہوں نے اعتراف کیا کہ صوبے میں شرح خواندگی پچاس فیصد سے بھی کم ہے جبکہ غربت اور جہالت عام ہے اور عوام کو آئینی و جمہوری حقوق دینا وقت کی اہم ضرورت ہے سینیئر صحافی شہزادہ ذوالفقار نے کہا کہ بلوچستان میں صحافت شدید دباؤ اور زوال کا شکار ہے، صحافتی تنظیمیں کمزور ہوچکی ہیں اور مین اسٹریم میڈیا صوبے کے مسائل اجاگر کرنے کے بجائے محض سرکاری بیانیے تک محدود ہے۔ انہوں نے کہا کہ اس خلا کو اب سوشل میڈیا نے پْر کیا ہے جو ایک طاقت ور پلیٹ فارم کے طور پر کلچر اور عوامی بیانیے کو آگے بڑھا رہا ہے کوئٹہ پریس کلب کے صدر عرفان سعید نے کہا کہ بلوچستان میں صحافت اپنی شناخت کھو رہی ہے، تاہم مکران کے صحافی اپنی جدوجہد کے ذریعے قومی و صوبائی سطح پر روابط قائم کر کے اس خلا کو پْر کرسکتے ہیں۔ ان کے مطابق کیچ میں منعقدہ علمی و ادبی سرگرمیاں اس بات کا ثبوت ہیں کہ “اصل بلوچستان” آج بھی زندہ ہے کیچ کلچرل فیسٹیول میں جہاں تعلیمی اور سماجی مسائل کو اجاگر کیا گیا وہیں صحافت کے بحران اور بلوچستان کے مستقبل پر بھی کھل کر بات ہوئی، جسے شرکاء نے فکری و علمی مکالمے کی اہم کڑی قرار دیا۔
مزید پڑھیں
Load/Hide Comments
تازہ ترین
- اللہ کے واسطے اب یہ اللہ کا واسطہ ختم کیا جائے
- ناجائز رزق سے پلی ہوئی اولاد
- مکران کے نوجوان بے پناہ صلاحیتوں کے حامل،انہیں اپنی صلاحیتوں کے اظہار کے لیے بہتر مواقع کی ضرورت ہے،سید تیمور شاہ
- ہنہ اوڑک میں دہشتگردی کے مسلسل واقعات صوبائی حکومت کی امن و امان برقرار رکھنے میں ناکامی کا واضح ثبوت ہیں، نیشنل پارٹی
- بلوچستان نیوٹریشن ڈائریکٹوریٹ کے زیر اہتمام، یونیسیف کے تعاون سے پیرینٹنگ منتھ سیمینار وآگاہی واک کا انعقادکیاگیا
- پارٹی نے اپنے قیام سے لیکر آج تک ہزارہ قوم میں سیاسی و جمہوری کلچر کے فروغ کیلئے کام کیا ہے،احمد علی کوہزاد
- 9 بے گناہ افراد کی لاشوں کی برآمدگی امن و امان کی سنگین ابتری اور شہریوں کے تحفظ میں ریاستی ناکامی کا انتہائی افسوسناک مظہر ہے،سینیٹر مولانا عبدالواسع
- بلوچستان کا رقبہ وسیع عریض ہونے کی وجہ سے دہشتگردی کی کاروائیوں میں نقصانات ہوتے ہیں،گورنر
- دہشت گردی کیخلاف جنگ میں شہداء کی عظیم قربانیاں قوم کا قیمتی سرمایہ ہیں۔ میر علی حسن زہری
- بزدل ہشت گرد عناصر اپنے مذموم مقاصد میں کبھی کامیاب نہیں ہوں گے۔ سینیٹر ثمینہ ممتاز زہری

