کوئٹہ + اسلام آباد (این این آئی)قائم مقام چیئرمین سینیٹ سیدال خان نے پارلیمانی رپورٹرز ایسوسی ایشن پاکستان (پی آر اے پی) کے حالیہ انتخابات میں کامیابی حاصل کرنے والے نومنتخب عہدیداران کو مبارکباد پیش کرتے ہوئے کہا ہے کہ جمہوریت اور صحافت کا چولی دامن کا ساتھ ہے، آزاد اور خودمختار صحافت ہی جمہوریت کی اصل روح ہے۔جمعہ کو اپنے تہنیتی پیغام میں سیدال خان نے نومنتخب صدر ایم بی سومرو، نائب صدر محمد عثمان خان کاکڑ، سیکرٹری نوید اکبر، جوائنٹ سیکرٹری اورنگزیب کاکڑ، فنانس سیکرٹری شاکر عباسی، سیکرٹری اطلاعات جاوید حسین کے ساتھ ساتھ گورننگ باڈی کے اراکین آسیہ انصر، احمد نواز خان، حافظ عبدالماجد، عمر حیات خان، جاوید نور، غلام رسول کنبھر اور روزینہ علی کو کامیابی پر دلی مبارکباد دی۔انہوں نے کہا کہ پی آر اے پی کے انتخابات کا خوش اسلوبی سے انعقاد اس بات کا ثبوت ہے کہ اراکین نے اپنے نمائندوں پر اعتماد کا اظہار کیا ہے، جو ان کی پیشہ ورانہ صلاحیتوں اور خدمات کا اعتراف ہے۔قائم مقام چیئرمین سینیٹ نے اس موقع پر کہا کہ پریس گیلری پارلیمان کا ایک لازمی جزو ہے۔ پارلیمانی رپورٹرز قانون سازی کے عمل کو عوام تک پہنچانے میں کلیدی کردار ادا کرتے ہیں۔ جمہوریت کا حسن اسی وقت نکھرتا ہے جب آزاد صحافت کو فروغ دیا جائے، کیونکہ یہی شفافیت، جوابدہی اور قانون کی حکمرانی کو مضبوط بناتی ہے۔انہوں نے توقع ظاہر کی کہ پی آر اے پی کی نومنتخب ایگزیکٹو باڈی نہ صرف پارلیمانی صحافیوں کے مسائل کے حل میں فعال کردار ادا کرے گی بلکہ ان کے پیشہ ورانہ کردار کو مزید مؤثر اور متحرک بنانے میں بھی معاون ثابت ہوگی۔سیدال خان نے پارلیمانی رپورٹرز ایسوسی ایشن کو سینیٹ سیکرٹریٹ کی جانب سے مکمل تعاون کی یقین دہانی بھی کرائی اور کہا کہ ایوانِ بالا اور پی آر اے پی کے درمیان ہمیشہ قریبی اور خوشگوار تعلق رہا ہے جو مستقبل میں بھی اسی جذبے کے ساتھ جاری رہے گا۔آخر میں قائم مقام چیئرمین سینیٹ نے نومنتخب عہدیداران کے لیے نیک خواہشات کا اظہار کیا اور امید ظاہر کی کہ وہ اپنی ذمہ داریوں کو مزید بہتر انداز میں نبھاتے ہوئے آزاد اور ذمہ دار صحافت کے فروغ میں نمایاں کردار ادا کریں گے۔
مزید پڑھیں
Load/Hide Comments
تازہ ترین
- موسم سرما میں گیس کے بغیر گزارہ مشکل، لوڈشیڈنگ ختم کی جائے، مرکزی تنظیم تاجران بلوچستان
- دوران ملازمت وفات پانیوالے کیسکوملازمین کے بچوں میں تقرری کے احکامات تقسیم
- پشین،سیلاب سے متاثرہ 166 خاندانوں میں 830 مویشی تقسیم
- چین کے قومی دن پر ڈپٹی چیئرمین سینیٹ سیدال خان ناصر کی چینی قیادت،عوام کو مبارکباد
- بلوچستان واٹر ریسورسز مینجمنٹ بل 2026 پر قائمہ کمیٹی آبپاشی کا تفصیلی غور
- جھالاوان میڈیکل کالج کو فعال،مؤثر بنانے کیلئے دستیاب وسائل بروئے کار لائے جائینگے،مشیر بلدیات نوابزادہ امیر حمزہ زہری
- بوستان تھانے کو جلائے یا تباہ کیے جانے کی خبریں بے بنیاد ہیں، بابر یوسفزئی
- حکومت عوام کو درپیش مسائل کے حل کیلئے اقدامات کر رہی،ریلیف کیلئے مختلف سطحوں پر کوششیں جاری ہیں،ڈپٹی چیئرمین سینیٹ سیدال خان ناصر
- سرکاری طبی اداروں پر عوام کا اعتماد بحال ہورہا،اصلاحاتی اقدامات جاری رکھیں گے، وزیر اعلیٰ بلوچستان
- جنگ وسیع ہونے سے صحت کا نظام تباہ ہو سکتا ہے، یمن کے ڈاکٹروں نے خبردار کردیا

