گنداخہ (نامہ نگار) پاکستان پیپلز پارٹی نصیرآباد ڈویژن کے سینئر نائب صدر میر مرتضیٰ خان جمالی نے کہا ہے کہ پاکستان پیپلز پارٹی عوام کی نمائندہ جماعت ہے اور ہمیشہ سے عوامی مسائل کے حل کیلئے جدوجہد کرتی رہی ہے۔ انہوں نے کہا کہ بلوچستان کے عوام کی امیدیں آج بھی پیپلز پارٹی سے وابستہ ہیں کیونکہ یہ جماعت ہر طبقے کی آواز بن کر ابھری ہے اپنے جاری کردہ ایک بیان میں میر مرتضیٰ جمالی کا کہنا تھا کہ پیپلز پارٹی بلوچستان میں ایک جامع اور بہتر حکمت عملی کے تحت عوامی رابطہ مہم چلا رہی ہے تاکہ محروم طبقات کو ان کے حقوق دلائے جا سکیں۔ انہوں نے کہا کہ پارٹی چیئرمین بلاول بھٹو زرداری کی قیادت میں پاکستان پیپلز پارٹی ملک بھر میں سیاسی بیداری، جمہوریت کے استحکام اور عوامی فلاح و بہبود کیلئے کلیدی کردار ادا کر رہی ہے انہوں نے مزید کہا کہ بلوچستان جیسے پسماندہ صوبے میں ترقی، تعلیم، صحت اور روزگار جیسے بنیادی مسائل کے حل کیلئے پیپلز پارٹی نے ہمیشہ آواز بلند کی ہے اور آئندہ بھی کرتی رہے گی۔ میر مرتضیٰ جمالی نے کارکنان پر زور دیا کہ وہ پارٹی کے پیغام کو ہر گھر تک پہنچائیں اور عوامی رابطوں کو مزید مضبوط کریں۔انہوں نے کہا کہ وقت آگیا ہے کہ عوام پرانے نعروں سے دھوکہ کھانے کے بجائے ایک حقیقی عوامی جماعت کا ساتھ دیں تاکہ بلوچستان میں پائیدار ترقی کی راہ ہموار ہو سکے.
مزید پڑھیں
Load/Hide Comments
تازہ ترین
- مسلم لیگ(ق) کے رہنماء بشیراحمد خان کی گورنمنٹ سنڈیمن ہائی سکول کے پرنسپل محمد طارق سے ملاقات
- ہزارگنجی،معصوم سبزی فروشوں پر حملہ انسانیت سوز اقدام، بدامنی حکومت کی ناکامی ہے،انجمن تاجران بلوچستان
- ڈیرہ بگٹی،دھماکے وفائرنگ سے ایک شخص جاں بحق
- عوام کو معاشی اور معاشرتی سطح پر ترقی دینے کی اہلیت صرف مسلم لیگ (ن) رکھتی ہے، اشرف ساگر
- ڈپٹی کمشنر کچھی نے ضلع بھر میں جاری انسداد پولیو مہم کا باقاعدہ افتتاح کردیا
- سرکاری سکولوں میں درسی کتب کی فراہمی میں پیشرفت، 96 فیصد کتب اضلاع کو فراہم کر دی گئیں
- اقلیتی برادری معاشرے کا اہم و قابل احترام حصہ،فلاح و بہبود حکومت کی اولین ترجیح ہے،سردارزادہ میر دینار خان ڈومکی
- وفاقی محتسب کے حکم پر درخواست گزار کز بانو کا ماہانہ بینوولنٹ فنڈ جاری کر کے بقایاجات کی مد میں 43400 روپے ادا کروا دیئے
- بلوچستان،فیلڈ افسران کی کارکردگی و نگرانی یقینی بنانے کیلئے جدید ڈیجیٹل مانیٹرنگ سسٹم متعارف کرانے کا فیصلہ
- بزمِ درویش: لاوارث بچی حصہ اول

