اسرائیلی فٹبال پر پابندی کی عالمی اپیل زور پکڑنے لگی‘قانونی ماہرین کا مطالبہ

لندن (این این آئی)اسرائیلی فٹبال پر پابندی کی عالمی اپیل زور پکڑنے لگی۔ قانونی ماہرین نے یوئیفا سے اسرائیل کو معطلی کا مطالبہ کر دیا۔اسرائیل کے مظالم پر 30 سے زائد قانونی ماہرین نے یوئیفا کو خط لکھ کر مطالبہ کیا کہ اسرائیل کو فوری طور پر مقابلوں سے باہر کیا جائے کیونکہ اسرائیل کے اقدامات عالمی قوانین کی خلاف ورزی ہیں۔خط میں یوئیفا اور ممبران پر زور دیا گیا کہ اسرائیل کو مکمل طور پر معطل کیا جائے۔ اکتوبر 2023 سے اب تک 421فلسطینی فٹبالرز اسرائیلی حملوں میں شہید ہو چکے ہیں۔خط پر دستخط کرنے والوں میں اقوام متحدہ کے سابق نمائندگان بھی شامل ہیں۔اقوام متحدہ سابق عہدیدار کریگ موخائبر نے اسرائیل پر کھیلوں کی پابندی کا مطالبہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ نسل کشی کرنیوالے ملک کو کھیلوں میں شامل کرنا نارملائزیشن ہے؟روس پر فیفا اور یوئیفا نے 2022 میں فوری پابندیاں لگا دی تھیں۔فلسطینی حامی عشروں سے اسرائیل کے عالمی فٹبال سے اخراج کا مطالبہ کر رہے ہیں۔ اسرائیلی کلب مقبوضہ علاقوں میں کھیل رہیہیں اور فیفا قوانین کی خلاف ورزی ہے۔فیفا قوانین کے مطابق کسی بھی ملک کے کلب کو دوسرے کی زمین پر کھیلنے کی اجازت نہیں۔ غزہ پر حملوں کے باوجود اسرائیلی ٹیمیں یورپی ورلڈکپ کوالیفائرز میں کھیل رہی ہیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں