ڈیرہ مراد جمالی (این این آئی) ڈیرہ بگٹی سوئی میں امتحانی سینٹر میں نقل فراہم کرنے کے دوران چار افراد رنگے ہاتھوں پکڑ ے گئے مقدمہ درج کرلیا گیا پولیس کے مطابق میٹرک کے امتحان کے دوران ضلع ڈیرہ بگٹی کی انتظامیہ کی نقل کی روک و تھام کیلئے سخت اور موثر کاروائی سوئی میں امتحانی سینٹر میں نقل دیتے ہوئے چار افراد کو رنگے ہاتھوں پکڑ لیا گیا چاروں کے خلاف سوئی پولیس تھانے میں مقدمہ درج کرکے حراست میں لے لیا گیا۔

