ڈیرہ اللہ یار،آگ لگنے سے مکان میں موجود لاکھوں روپے مالیت کا سامان جل کرخاکستر ہوگیا

ڈیرہ مراد جمالی (این این آئی)ڈیرہ اللہ یار میں آگ لگنے سے مکان میں موجود لاکھوں روپے مالیت کا سامان جل کرخاکستر ہوگیا۔ پولیس کے مطابق ڈیرہ اللہ یار سید بہادر شاہ کالونی میں گزشتہ شب محنت مزدوری کرنے والے پرویز کھوسو کے گھر اچانک آگ لگ گئی جس نے دیکھتے ہی دیکھتے پورے گھر کو اپنی لیپٹ میں لے لیا گھر میں موجود لاکھوں روپے کا گھریلو سامان،جمع پونجی، زیورات، اناج،بچوں کے کپڑے جل کر خاکستر ہوگئے واقعے کی اطلاع پر پولیس موقع پر پہنچ گئی اور واقعے کے بارے میں معلومات حاصل کی جبکہ متاثرہ خاندان کا کہنا ہے کہ انکے پاس نہ تو کچھ کھانے کے لیے ہے اور انکی جسم ڈھاپنے کے لیے کپڑے ہیں محنت مزدوری کرکے گھر کا گزر بسر کررہا تھا وہ اگ لگنے سے سب کچھ جل گیا انہوں نے حکومت اور مخیر حضرات سے اپیل کی کہ وہ ان کی مدد کریں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں