کولمبو (این این آئی)انٹرنیشنل کرکٹ کونسل کے زیر اہتمام آئی سی سی مینز ٹی 20 ورلڈ کپ میں (آج)ہفتہ کومزید تین میچ کھیلے جائیں گے۔ میڈیا رپورٹ کے مطابق پہلا میچ گروپ بی کی ٹیموں آئرلینڈ اور اومان کے درمیان سری لنکا کے دارالحکومت کولمبو کے سنہالیز سپورٹس کلب میں کھیلا جائے گا۔دوسرے میچ میں گروپ سی کی ٹیمیں انگلینڈ اور سکاٹ لینڈ پنجہ آزمائی کریں گی، یہ ورلڈ کپ کا 23واں میچ ہوگا جو ایڈن گارڈنز، کولکتہ میں کھیلا جائے گا۔ٹورنامنٹ کا ہفتے کو تیسرا اور آخری میچ گروپ ڈی کی ٹیموں نیوزی لینڈ اور جنوبی افریقا کے درمیان نریندر مودی سٹیڈیم،احمد آباد میں کھیلا جائے گا۔ محدود اوورز کے فارمیٹ کے دسواں میگا ایونٹ کے دلچسپ مقابلے بھارت اور سری لنکا میں جاری ہیں جس میں شائقین کرکٹ کو کانٹے دار مقابلے دیکھنے کو مل رہے ہیں۔ میگا ایونٹ میں 20 ٹیمیں ٹائٹل کے حصول کے لئے کوشاں ہیں۔ میزبان بھارت کی ٹیم دفاعی چیمپئن ہے۔میگا ایونٹ میں فائنل سمیت 55 میچز کھیلے جائیں گے۔ ٹورنامنٹ کا فائنل میچ 8مارچ کو کھیلا جائے گا۔

