پاکستانی اداکار بلال قریشی نے پاکستان کرکٹ بورد (پی سی بی) سے کرکٹر احمد شہزاد کو ایک موقع دینے کی درخواست کردی۔
سوشل میڈیا پر قومی ٹیم کے سابق کھلاڑی احمد شہزاد کا ایک کلپ تیزی سے وائرل ہورہا ہے جس میں وہ پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) کے حالیہ ایڈیشن میں منتخب نہ ہونے پر شکوہ کرتے دکھائی دے رہے ہیں۔
یاد رہے کہ عمر اکمل اور احمد شہزاد نے اب تک کرکٹ سے باضابطہ ریٹائرمنٹ نہیں لی اور ان کا شکوہ ہے کہ بورڈ انہیں مواقع فراہم نہیں کررہا، یہاں تک کہ انہیں پی ایس ایل میں بھی منتخب نہیں کیا جاتا۔
پاکستانی اداکار بلال قریشی نے احمد شہزاد کا کلپ انسٹاگرام پر شیئر کیا اور کیپشن میں انہوں نے لکھا ’میں پی سی بی سے درخواست کرتا ہوں کہ احمد شہزاد کو ایک موقع دے تاکہ وہ اپنے 9 سالہ بیٹے اور پوری قوم کو ثابت کرسکے وہ کھیل سکتا ہے۔
وائرل ویڈیو میں نجی ٹی وی چینل کے پروگرام میں میزبان تابش ہاشمی نے احمد شہزاد سے سوال کیا کہ آپ پی ایس ایل کی وننگ ٹیم کا حصہ رہ چکے ہیں لیکن گزشتہ تین سال سے لیگ سے باہر ہیں تو آپ کو کیسا لگتا ہے؟

