شہباز شریف کی جاتی امراء میں نواز شریف سے ملاقات، خیریت دریافت کی

لاہور (این این آئی) وزیر اعظم شہباز شریف اور صدر پاکستان مسلم لیگ (ن) و سابق وزیر اعظم نواز شریف کی جاتی امراء لاہور میں ملاقات ہوئی۔ اس موقع پر وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف بھی جاتی امراء رہائش گاہ پر موجود تھیں۔ وزیر اعظم شہباز شریف نے پارٹی سربراہ نواز شریف کی خیریت دریافت کی اور اپنے بیرون ممالک دورے سے متعلق آگاہ کیا۔ملاقات کے دوران شہباز شریف نے نواز شریف کو پاکستان کو ملنے والی کامیابیوں اور معاہدوں سے بھی آگاہ کیا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں