بلوچستان کے عوام اور سیکیورٹی فورسز مل کر وطن دشمنوں کے عزائم کو خاک میں ملا رہے ہیں،وزیراعلیٰ بلوچستان سرفراز بگٹی

کوئٹہ(این این آئی)وزیر اعلیٰ بلوچستان میر سرفراز بگٹی نے کہا ہے کہ خضدار کے علاقے زہری میں سیکیورٹی فورسز نے ریاست دشمن عناصر کا قلع قمع کرتے ہوئے متعدد دہشت گردوں کو جہنم واصل کیا اور ان کے ٹھکانے تباہ کر دیے گئے سماجی رابطے کی سائٹ ایکس پر اپنے ایک بیان میں وزیر اعلیٰ نے کہا کہ بلوچستان کے عوام اور سیکیورٹی فورسز مل کر وطن دشمنوں کے عزائم کو خاک میں ملا رہے ہیں انہوں نے کہا کہ یہ کامیابیاں اس عزم کی عکاسی کرتی ہیں کہ ریاستِ پاکستان اور اس کے عوام ہر اس قوت کے سامنے سیسہ پلائی دیوار بن کر کھڑے ہیں جو ملک کے امن و استحکام کو نقصان پہنچانے کی کوشش کرے گی میر سرفراز بگٹی نے کہا کہ بلوچستان کے بہادر عوام اور جوانوں نے ہمیشہ مادرِ وطن کی حفاظت کے لیے بے مثال قربانیاں دیں انہوں نے کہا کہ مجھے اپنے جوانوں اور عوام کی جرات و بہادری پر فخر ہے۔وزیر اعلیٰ کہا کہ خضدار میں سیکیورٹی فورسز کی کامیاب کارروائی دشمن کے ناپاک عزائم کے تابوت میں آخری کیل ثابت ہوگی بلوچستان کے عوام اور فورسز مل کر وطن کے دفاع میں ایک ہیں انہوں نے کہا کہ بلوچستان میں امن و ترقی کا سفر ناقابلِ واپسی ہے اور حکومت بلوچستان دشمن قوتوں کے خلاف اپنی پالیسی پر مزید مضبوطی سے عمل پیرا رہے گی۔

اپنا تبصرہ بھیجیں