اسلام آباد (این این آئی)بلوچستان کے ضلع خضدار میں سیکیورٹی فورسز کی جانب سے آپریشن کے دوران فتنۃ الہندوستان کے 14 دہشت گرد ہلاک اور 20 سے زائد زخمی ہوگئے۔سیکیورٹی ذرائع کے مطابق سیکیورٹی فورسز نے خضدار کے علاقے زہری میں پرامن لوگوں کو ہراساں کرنے کی کوشش ناکام بنادی۔ذرائع کے مطابق سیکیورٹی فورسز کی جانب سے زہری میں کامیاب آپریشن کیا گیا، اس دوران فتنہ الہندوستان کے 14 دہشت گردوں کو ہلاک کیا گیا، کارروائی کے دوران 20 سے زائد خوارج زخمی بھی ہوئے۔سیکیورٹی ذرائع نے بتایا کہ سیکیورٹی فورسز نے آپریشن کے دوران دہشت گردوں کے کئی ٹھکانوں کو کامیابی سے تباہ کیا۔زہری کے عوام نے کامیاب آپریشن کو سراہتے ہوئے دہشت گردوں کے ٹھکانوں کو تباہ کرنے پر خوشی کا اظہار کیا اور پاک فوج کے حق میں نعرے لگائے۔سیکیورٹی ذرائع کے مطابق فورسز عوام کے تحفظ کے لیے فتنہ الہندوستان کے دہشت گردوں کے خاتمے کے لیے ہمہ وقت تیار ہیں۔

