خضدار(این این آئی)آئی جی بلوچستان محمد طاہر نے کہا ہے کہ بلوچستان کی تاریخی تہذیب باہمی احترام اور روایات انصاف پسندی کی ضامن ہیں، غیرت، جرات اور مہمان نوازی اس خطے کو امن کا گہوارہ بناتی ہیں۔ بلوچستان میں امن کے لیے عوام نے بڑی قربانیاں دی ہیں، شہداء نے اپنی جانوں کے نذرانے پیش کرکے جو تاریخ رقم کی ہے وہ قابلِ ستائش ہے۔ صوبے میں پولیس کئی مشکلات کا سامنا کرتے ہوئے جرائم پیشہ عناصر اور بیرونی قوتوں کے خلاف برسرِ پیکار ہے۔ جن قوتوں سے ہمارا مقابلہ ہے ان کی جڑیں مضبوط ضرور ہیں لیکن ہم انہیں جڑ سے اکھاڑ پھینکنے کے لیے پرعزم ہیں۔ قانون کا نفاذ اور عمل داری ہماری اولین ترجیح ہے اور عوام کا سب سے پہلا مطالبہ بھی امن ہی ہے، جبکہ ترقی یافتہ قوموں کی ترقی بھی امن سے وابستہ ہے۔ان خیالات کا اظہار انسپکٹر جنرل پولیس بلوچستان محمد طاہر نے خضدار میں منعقدہ تقریب کے دوران پولیس افسران اور نوجوان اہلکاروں سے خطاب میں کیا۔ اس موقع پر کمشنر قلات ڈویڑن ڈاکٹر طفیل بلوچ، ڈی آئی جی ہیڈکوارٹر محمد حسن، ڈی آئی جی قلات رینج عبدالحمید کھوسہ، ایس ایس پی خضدار شہزادہ عمر عباس بابر، ایس پی قلات شہزاد اکبر، ایس پی حب سید فاضل شاہ بخاری، ایس پی لسبیلہ عاطف امیر، ایس ایچ او عبداللہ پندرانی، ایس آئی مقبول احمد اور دیگر اہلکار موجود تھے۔آئی جی بلوچستان محمد طاہر نے کہا کہ بلوچستان مختلف اقوام کا ایک گل دستہ ہے اور اس گل دستے کا نکھار قانون کی بالادستی میں ہے۔ مجرم اور عام عوام کے درمیان رویے میں فرق رکھنا لازمی ہے کیونکہ اس جدید دور میں عوام ہی اصل قوت ہیں۔ پولیس افسران کو عوامی خدمت کے لیے مزید مواقع تلاش کرنے چاہئیں۔ بلوچستان میں پولیس ڈیپارٹمنٹ کی استعداد اور صلاحیتوں کو بڑھانے کا فیصلہ کیا گیا ہے، ہر علاقے میں وسائل فراہم کیے جارہے ہیں، ساتھ ہی ٹریننگ اور ٹیکنالوجی پر بھی خصوصی توجہ دی جارہی ہے۔آئی جی بلوچستان نے خضدار میں منعقدہ دربار میں پولیس اہلکاروں کے مسائل سنے اور ان کے حل کی بھرپور یقین دہانی کرائی۔ اس سے قبل انہوں نے قلات رینج میں امن و امان کے حوالے سے اجلاس کی صدارت بھی کی، جس میں کمشنر قلات ڈویڑن ڈاکٹر طفیل بلوچ، ڈی آئی جی قلات رینج عبدالحمید کھوسہ، رینج کے ایس ایس پیز اور سکیورٹی افسران نے شرکت کی۔
مزید پڑھیں
Load/Hide Comments
تازہ ترین
- آٹے کی قیمتوں میں ہوش ربا اضافہ تشویشناک، غریب عوام دو وقت کی روٹی سے محروم ہو رہے ہیں،جے یوآئی
- بلوچستان پولیس کے افسران اور جوان دہشتگردی کیخلاف فرنٹ لائن پر لڑ رہے ہیں،سید جہانگیرشاہ
- غربت اور بیروزگاری صوبے کی معاشی ترقی، سماجی خوشحالی اور نوجوانوں کے مستقبل کیلئے بڑے چیلنجز ہیں،جعفرخان مندوخیل
- بلوچستان کے تین اضلاع میں مجموعی طور پر8 دہشتگردوں کا خاتمہ اور بھاری مقدار میں دھماکہ خیز مواد کی برآمدگی دہشتگردی کے خلاف اہم کامیابیاں ہیں،بابر یوسفزئی
- وزیراعلیٰ بلوچستان کا کوئٹہ، نوشکی اور خضدار میں کارروائیوں کے دوران 8 دہشت گردوں کے خاتمے پر سیکیورٹی فورسز کو خراجِ تحسین
- کوئٹہ کی باہمت بیٹی نے معذوری کو شکست دے کر خواتین کیلئے مثال قائم کر دی
- ہم پاکستان میں ایسا عادلانہ نظام چاہتے ہیں جس میں ہر شہری کو حقوق، انصاف اور تعلیم کے یکساں مواقع میسر ہوں،مولاناہدایت الرحمن بلوچ
- جمعیت مولانا فضل الرحمن کیخلاف الزام تراشی اور کردار کشی کو سرکاری نمائندوں کی نوکریاں پکی کرنے کا آسان ذریعہ بنا دیا گیا ہے، سینیٹر مولانا عبدالواسع
- سعودی عرب کے علاقے نجران میں ہیلی کاپٹر گر کر تباہ، عملے کے 2 ارکان ہلاک
- ایران حوثیوں کو سعودی عرب پر حملوں کے لیے انٹیلی جنس فراہم کر رہا ہے، وال اسٹریٹ جرنل کا دعویٰ

