کوئٹہ(این این آئی)چیف جسٹس عدالت عالیہ بلوچستان جسٹس روزی خان بڑیچ نے عدالتی نظام میں خدمات انجام دینے والے ریٹائرڈ ملازمین کے حقوق کے تحفظ اور ان کی خدمات کے اعتراف میں ایک اہم اور خوش آئند قدم اٹھایا ہے۔تفصیلات کے مطابق، چیف جسٹس بلوچستان کی قیادت میں حال ہی میں قائم کی گئی پنشن برانچ نے اپنی موثر اور تیز رفتار کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے ایک ریٹائرڈ ملازم کو ریٹائرمنٹ کے صرف دس دن بعد تمام پنشن واجبات اور مراعات فراہم کر دیں۔ اس موقع پر ایک خصوصی تقریب منعقد کی گئی، جس میں چیف جسٹس بلوچستان جسٹس روزی خان بڑیچ نے ریٹائرڈ ملازم کو ان کی طویل و مخلصانہ خدمات کے اعتراف میں یادگاری شیلڈ اور تحفہ پیش کیا۔تقریب میں رجسٹرار عدالت عالیہ بلوچستان عبدالقیوم لہڑی و دیگر عدالتی افسران اور عملہ بھی موجود تھے۔چیف جسٹس نے تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ہائی کورٹ کے ملازمین ہماری عدالتی مشینری کا اہم جزو ہیں۔ ان کی خدمات کا اعتراف اور حقوق کی بروقت فراہمی ہماری اولین ترجیح ہے۔ پنشن برا نچ کا قیام اسی مقصد کے تحت عمل میں لایا گیا تاکہ ریٹائرڈ ملازمین کو کسی قسم کی تاخیر یا دشواری کا سامنا نہ کرنا پڑے۔انہوں نے مزید کہا کہ ادارے کا نصب العین یہی ہے کہ ہر ملازم کو نہ صرف ملازمت کے دوران بلکہ ریٹائرمنٹ کے بعد بھی عزت، احترام اور مالی تحفظ کے ساتھ زندگی گزارنے کے مواقع میسر آئیں۔ہائی کورٹ آف بلوچستان کی انتظامیہ کے مطابق، پنشن شاخ کا قیام ملازمین کے حقوق کے تحفظ کی سمت ایک تاریخی اور اصلاحاتی قدم ہے، جس سے نہ صرف ادارے کی کارکردگی میں شفافیت بڑھے گی بلکہ عدالتی عملے میں اعتماد اور حوصلہ بھی پیدا ہوگا۔ یہ اقدام اس بات کا ثبوت ہے کہ بلوچستان ہائی کورٹ اپنے تمام ملازمین کے ساتھ وفاداری، خدمت اور عزت کے اصولوں پر کاربند ہے اور ریٹائرمنٹ کے بعد بھی ان کے حقوق کے مکمل تحفظ کو یقینی بناتی ہے۔
مزید پڑھیں
Load/Hide Comments
تازہ ترین
- اللہ کے واسطے اب یہ اللہ کا واسطہ ختم کیا جائے
- ناجائز رزق سے پلی ہوئی اولاد
- مکران کے نوجوان بے پناہ صلاحیتوں کے حامل،انہیں اپنی صلاحیتوں کے اظہار کے لیے بہتر مواقع کی ضرورت ہے،سید تیمور شاہ
- ہنہ اوڑک میں دہشتگردی کے مسلسل واقعات صوبائی حکومت کی امن و امان برقرار رکھنے میں ناکامی کا واضح ثبوت ہیں، نیشنل پارٹی
- بلوچستان نیوٹریشن ڈائریکٹوریٹ کے زیر اہتمام، یونیسیف کے تعاون سے پیرینٹنگ منتھ سیمینار وآگاہی واک کا انعقادکیاگیا
- پارٹی نے اپنے قیام سے لیکر آج تک ہزارہ قوم میں سیاسی و جمہوری کلچر کے فروغ کیلئے کام کیا ہے،احمد علی کوہزاد
- 9 بے گناہ افراد کی لاشوں کی برآمدگی امن و امان کی سنگین ابتری اور شہریوں کے تحفظ میں ریاستی ناکامی کا انتہائی افسوسناک مظہر ہے،سینیٹر مولانا عبدالواسع
- بلوچستان کا رقبہ وسیع عریض ہونے کی وجہ سے دہشتگردی کی کاروائیوں میں نقصانات ہوتے ہیں،گورنر
- دہشت گردی کیخلاف جنگ میں شہداء کی عظیم قربانیاں قوم کا قیمتی سرمایہ ہیں۔ میر علی حسن زہری
- بزدل ہشت گرد عناصر اپنے مذموم مقاصد میں کبھی کامیاب نہیں ہوں گے۔ سینیٹر ثمینہ ممتاز زہری

