کوئٹہ(این این آئی)وزیراعلیٰ بلوچستان کے مشیر برائے محکمہ لیبر اینڈ مین پاور سردار بابا غلام رسول عمرانی نے کہا ہے کہ اساتذہ معاشروں کی فکری، اخلاقی اور عملی بنیادوں کے معمار ہوتے ہیں، جن کی محنت، علم اور رہنمائی کے بغیر کوئی قوم ترقی نہیں کر سکتی۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے اساتذہ کے عالمی دن کے موقع پر اپنے خصوصی پیغام میں کیا۔ سردار بابا غلام رسول عمرانی نے کہا کہ استاد محض علم دینے والا نہیں بلکہ کردار سازی، شعور بیداری اور انسانیت کی تربیت کرنے والا عظیم رہنما ہوتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ ایک باشعور، محنتی اور باکردار قوم کی تعمیر صرف تب ممکن ہے جب استاد کو اس کا جائز مقام اور عزت دی جائے۔انہوں نے کہا کہ حکومت بلوچستان اساتذہ کی خدمات کو خراجِ تحسین پیش کرتی ہے اور ان کے مسائل کے حل کے لیے سنجیدہ اقدامات اٹھا رہی ہے۔ سردار بابا غلام رسول عمرانی نے کہا کہ تعلیم اور تربیت کے بغیر ترقی کا کوئی خواب شرمندہ تعبیر نہیں ہو سکتا، اس لیے اساتذہ کی فلاح و بہبود کو ترجیح دینا ہماری اجتماعی ذمہ داری ہے۔انہوں نے مزید کہا کہ بلوچستان کے اساتذہ نے مشکل حالات اور وسائل کی کمی کے باوجود جس خلوص، محنت اور عزم سے اپنی ذمہ داریاں نبھائیں، وہ قابلِ ستائش ہے۔ انہوں نے کہا کہ اساتذہ وہ چراغ ہیں جو اندھیروں میں روشنی پھیلاتے ہیں اور آنے والی نسلوں کو سمت دیتے ہیں۔سردار بابا غلام رسول عمرانی نے کہا کہ اساتذہ کے عالمی دن کا مقصد اس عظیم پیشے کے تقدس کو اجاگر کرنا اور اس عزم کی تجدید کرنا ہے کہ ہم اپنے اساتذہ کی عزت و توقیر کو برقرار رکھتے ہوئے ان کے تجربے اور رہنمائی سے اپنی سماجی و معاشی ترقی کے راستے روشن کریں گے۔
مزید پڑھیں
Load/Hide Comments
تازہ ترین
- اللہ کے واسطے اب یہ اللہ کا واسطہ ختم کیا جائے
- ناجائز رزق سے پلی ہوئی اولاد
- مکران کے نوجوان بے پناہ صلاحیتوں کے حامل،انہیں اپنی صلاحیتوں کے اظہار کے لیے بہتر مواقع کی ضرورت ہے،سید تیمور شاہ
- ہنہ اوڑک میں دہشتگردی کے مسلسل واقعات صوبائی حکومت کی امن و امان برقرار رکھنے میں ناکامی کا واضح ثبوت ہیں، نیشنل پارٹی
- بلوچستان نیوٹریشن ڈائریکٹوریٹ کے زیر اہتمام، یونیسیف کے تعاون سے پیرینٹنگ منتھ سیمینار وآگاہی واک کا انعقادکیاگیا
- پارٹی نے اپنے قیام سے لیکر آج تک ہزارہ قوم میں سیاسی و جمہوری کلچر کے فروغ کیلئے کام کیا ہے،احمد علی کوہزاد
- 9 بے گناہ افراد کی لاشوں کی برآمدگی امن و امان کی سنگین ابتری اور شہریوں کے تحفظ میں ریاستی ناکامی کا انتہائی افسوسناک مظہر ہے،سینیٹر مولانا عبدالواسع
- بلوچستان کا رقبہ وسیع عریض ہونے کی وجہ سے دہشتگردی کی کاروائیوں میں نقصانات ہوتے ہیں،گورنر
- دہشت گردی کیخلاف جنگ میں شہداء کی عظیم قربانیاں قوم کا قیمتی سرمایہ ہیں۔ میر علی حسن زہری
- بزدل ہشت گرد عناصر اپنے مذموم مقاصد میں کبھی کامیاب نہیں ہوں گے۔ سینیٹر ثمینہ ممتاز زہری

