تربت ( این این آئی) پارٹی ہمارے لیے مقدم ہے قومی سوچ و فکر اور جمہوری عمل کے لیے عوام کو متحد کرنا ہوگا نیشنل پارٹی کے پلیٹ فارم پر سب کو متحد کرنا ہوگا۔ ان خیالات کا اظہار نیشنل پارٹی کے قائد ڈاکٹر عبدالمالک بلوچ اور سنیٹر جان محمد بلیدی نے نیشنل پارٹی آبسر زعمران بازار کے زیر اہتمام متعقدہ اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے کہا۔ انھوں نے کھاکہ تعلیم و صحت ہماری ترجہات میں ہے صاف پانی کی فراہمی کے لیے اپنی بھرپور کوشش کررہے ہیں۔ مختصر مدت میں چھ سے زیادہ اسکولوں کو اپ گریڈ کیا گیا ہے اور ہسپتالوں کی ضروریات کو پورا کرنے کے لیے بھرپور اقدامات کررہے ہیں۔ انھوں نے کہا کہ پارٹی کے مینڈیٹ پر ڈاکہ نہ ہوتا تو آج نیشنل پارٹی کی قیادت پارلیمنٹ میں موجود ہوتی انھوں نے کہاکہ اس وقت تربت سے پارلیمنٹ میں پہنچنے والوں نے ائیرپورٹ روڈ تربت سے کامیابی حاصل کی ہے یہ لوگ نہ اپنے حلقوں میں گے اور نہ الیکشن کمپین کی بلکہ ان کے لیے انتخابات میں دھاندلی کرکے کامیاب کیا گیا۔ پارٹی اجلاس میں نیشنل پارٹی کے رہنما فدا احمد دشتی، حاجی یاسین، احسان درازی، چیرمین بوھیر صالح، معتبر شیرجان، اقبال بلوچ، ولی جان نعیم، محمد نعیم زعمرانی، فدا جان بلیدی، ڈاکٹر محمد حیات سمیت علاقے کے معتبرین و معززین کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔ ولی جان محمد نعیم نے مہمانوں کا شکریہ ادا کیا اور علاقائی رپورٹ پارٹی قیادت کے سامنے پیش کی۔

