اسلام آباد(این این آئی)وزیر دفاع خواجہ آصف نے کہا ہے کہ ہمارے محافظ اللہ کے سپاہی ہیں، پاکستان اللہ کے نام پہ بنی ریاست ہے، اس باربھارت انشاء اللہ اپنے طیاروں کے ملبے میں دفن ہوگا۔سوشل میڈیا پر بیان میں انہوں نے کہا کہ جس طرح بھارت میں عوامی رائے تاریخ کی بدترین شکست کے بعد حکومت کیخلاف ہوئی اور مودی اور اس کا ٹولہ جس طرح اپنی ساکھ کھو بیٹھا اس کا پریشر لیڈرشپ کے بیانات سے ظاہر ہورہا ہے۔خواجہ آصف نے کہا کہ بھارتی فوجی اور سیاسی قیادت کے بیانات اپنی خاک میں ملی ساکھ کو بحال کرنے کی ناکام کوشش ہے۔ وزیر دفاع خواجہ آصف نے کہا کہ اتنی فیصلہ کن شکست کے بعد جس کا اسکور 0-6 رہا ہو اگر دوبارہ کوشش کی تو اسکور پہلے سے کہیں بہتر ہوگا۔ خواجہ آصف نے کہا کہ پاکستان اللہ کے نام پہ بنی ریاست ہے، ہمارے محافظ اللہ کے سپاہی ہیں، اس دفعہ بھارت ان شائاللہ اپنے طیاروں کے ملبے میں دفن ہوگا، اللہ اکبر۔

